تفسیر کبیر (جلد ۵)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 31 of 460

تفسیر کبیر (جلد ۵) — Page 31

لینے کے اس فقرہ کا کہنے والا ہوتا جو سعد بن معاذ کے منہ سے نکلا۔(بخاری کتاب المغازی)۔مِنْ اَمْرِ اللّٰهِ۔خدا کے حکم کے ماتحت حفاظت کرتے ہیں۔یعنی قومیت یا ضد کے خیال سے نہیں کرتے اور نہ رشتہ داری یا حکومت کے خوف سے۔بلکہ محض اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے لئے۔دین کے سوا کوئی چیز ان کو جمع کرنے والی نہیں تھی۔صلح حدیبیہ کے موقع پر ایک کافر کو یہ امر محسوس بھی ہوا اور اس نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو کہہ بھی دیا کہ اے محمد! (صلی اللہ علیہ وسلم) ان لوگوں پر اعتماد نہ کرنا یہ بن بن کی لکڑیاں تیرے کس کام آئیں گی(سیرت النبی لابن ہشام زیر عنوان امر الحدیبیۃ) مگر باوجود کسی دنیوی واسطہ کی عدم موجودگی کے وہ لوگ سب سے زیادہ وفادار ثابت ہوئے۔مُعَقِّب کے معنے روکنے والے کے بھی ہوتے ہیں معقب کے معنے روکنے والے کے بھی ہوتے ہیں اور اس لحاظ سے آیت کا یہ مطلب ہوا کہ اس کے لئے دشمنوں کے حملہ کو روکنے والے اور اس کی تائید میں بار بار حملہ کرنے والے مقرر ہیں۔لہ کی ضمیر کا مرجع سواء منکم بھی ہو سکتا ہے لَهٗ مُعَقِّبٰتٌ کے ایک معنی یہ بھی ہیں کہ ہر انسان کی حفاظت کے لئے بھی خدا نے پہرہ د ار مقرر کر رکھے ہیں۔اس صورت میں لہ کی ضمیر کا مرجع سَوَآءٌ مِّنْكُمْ مَّنْ اَسَرَّ الْقَوْلَ ہوگا۔اگر انسان غور کرے تو اسے معلوم ہوجائے کہ ہر لحظہ اس کے اندر کس قدر زہر جارہا ہے۔ایک دوسرے کے سانس کے زہریلے کیڑے اندر داخل ہورہے ہیں۔مگر اللہ تعالیٰ نے ان تمام زہروں کے لئے ایسا قانون مقرر کردیا ہے کہ جو جسم میں داخل ہوتے ہی زہر کو تباہ کردیتا ہے۔انسان کے لئے ہر آن ہزاروں خطرات ہیں۔بیماریاں، عقل کے صدمات، اموال کے نقصان اور عزت کے صدمات وغیرہ طرح طرح کے خطرات ہر وقت پیش آتے رہتے ہیں۔ان سب سے اللہ تعالیٰ ہی انسان کی حفاظت فرماتا ہے اور جب کسی پر موت یا کوئی اور صدمہ آنا ہوتا ہے تو وہ اپنی حفاظت اٹھا لیتا ہے۔اس مضمون سے کافروں کو ایک سبق اس مضمون سے کافروں کو یہ سبق دیا ہے کہ اگر تم شرارتوں میں ہی بڑھتے رہو گے تو یاد رکھو !تمہارا آرام سب ہماری ہی حفاظت کے سبب سے ہے۔اس صورت میں ہم اپنی حفاظت تم سے واپس لے لیں گے اور تم تباہ ہو جاؤ گے۔اِنَّ اللّٰهَ لَا يُغَيِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتّٰى يُغَيِّرُوْا مَا بِاَنْفُسِهِمْ اس کا یہ مطلب نہیں کہ خدا تعالیٰ بروں کے ساتھ نیک