تفسیر کبیر (جلد ۵) — Page 159
وَ مَثَلُ كَلِمَةٍ خَبِيْثَةٍ كَشَجَرَةٍ خَبِيْثَةِ ا۟جْتُثَّتْ مِنْ اور بری بات کا حال برے درخت کی طرح ہے جس کو زمین پر سے اکھاڑ (کر پھینک )دیا گیا ہو (اور) جسے فَوْقِ الْاَرْضِ مَا لَهَا مِنْ قَرَارٍ۰۰۲۷ (کہیں بھی) قرار( حاصل) نہ ہو۔حلّ لُغَات۔خَبِیْثَۃٌ: خَبِیْثٌ کا مؤنث ہے۔اور اَلْخَبِیْثُ کے معنے ہیں اَلنَّجَسُ پلید۔گندی چیز۔اَلرَّدِیُٔ الْمُسْتَکْرَہُ۔ایسی ردی چیز جس سے نفرت پیدا ہو۔اور انسان اسے قبول نہ کرسکے۔کُلُّ حَرَامٍ ہر حرام شے کو خبیث کہتے ہیں اور تاج العروس میں ہے کہ خَبِیْث ہر بری چیز کے لئے بطور صفت کے استعمال ہوتا ہے۔مثلاً کَلَامٌ خَبِیْثٌ۔یعنی برا کلام وغیرہ۔وَالحَرَامُ السُّحْتُ یُسَمّٰی خَبِیْثًا۔ہر قسم کے حرام کو خبیث کہتے ہیں۔اَلمَالُ الْحَرَامُ وَالدَّمُ وَمَا أَشْبَھُہَا مِـمَّا حَرَّمَہُ اللہُ حرام مال اور خون جو اِن کے مشابہ ہو جس سے اللہ تعالیٰ نے بچنے کا حکم دیا ہے اس کو بھی خبیث کہتے ہیں۔وَیُقَالُ فِی الشَّیْءِ الْکَرِیْہ اِلطَّعْمِ وَالرَّائِـحَۃِ خَبِیْثٌ مِثْلَ الثَّوْمِ وَالْبَصَلِ وَالْکُرَّاثِ وَلِذَالِکَ قِیْلَ مَنْ اَکَلَ مِنْ ھَذِہِ الشَّجَرَۃِ الْخَبِیْثَۃِ فَلَا یَقْرِبَنَّ مَجْلِسَنَا نیز بدمزہ بدبودار چیز کو خبیث کہا جاتا ہے۔جیسے لہسن، پیاز، گندنا وغیرہ۔اسی وجہ سے حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جو خبیث پودوں یعنی لہسن پیاز وغیرہ سے کچھ کھائے وہ ہماری مجلس کے قریب نہ آئے۔(اقرب) پس کلمہ خبیثہ کے معنے ہوں گے (۱) گندہ اور برا کلام جسے انسان سن نہ سکے۔(۲) ایسا کلام جسے سن کر نفرت پیدا ہو۔(۳) ایسا کلام جس سے اللہ تعالیٰ نے بچنے کا حکم دیا ہے۔(۴) ایسا کلام جس سے اعلیٰ نتیجہ نہ نکلے۔(۵) ایسا کلام جس میں اچھی اور بری تعلیم ملی ہوئی ہو وہ فرد کے لئے فائدہ بخش مگر قوم کے لئے مضر ہو۔اِجْتَثَّہٗ کے معنے ہیں اِقْتَلَعَہٗ۔اس کو جڑھ سے اکھیڑ دیا۔اورمَثَلُ كَلِمَةٍ خَبِيْثَةٍ كَشَجَرَةٍ خَبِيْثَةِ ا۟جْتُثَّتْمیں اِجْتُثَّتْ کے یہی معنے مراد ہیں۔یعنے اُسْتُؤْصِلَتْ جڑھ سے اکھاڑا گیا۔(اقرب) پس كَلِمَةٍ خَبِيْثَةٍ كَشَجَرَةٍ خَبِيْثَةِ ا۟جْتُثَّتْ کے معنے ہوں گے کہ وہ برا کلام جو دیرپا نہیں اور اعتراض پراپنی جگہ پر قائم نہیں رہ سکتا اور جلدی اس کا اثر باطل ہو جاتا ہے۔قَرَارٌ۔قَرَّ کا مصدر ہے اور قَرَّفِی الْمَکَانِ قَرَارًا کے معنے ہیں ثَبَتَ وَسَکَنَ کسی جگہ پر ٹھہرا اور قَرَار کے