تفسیر کبیر (جلد ۴)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 86 of 637

تفسیر کبیر (جلد ۴) — Page 86

مسلمانوں کو بھی شامل رکھا لیکن اس جگہ یہ بتایا ہے کہ پھر ایک حصہ ناشکرگذاری کی طرف مائل ہو جاتا ہے اس وجہ سے ضمیر بدل دی اور فرمایا کہ جب انہیں لے کر کشتیاں چلتی ہیں تو پھر وہ یہ نمونہ دکھاتے ہیں کہ عذاب کے وقت تو رجوع دکھاتے ہیں اور فضل کے وقت روگردانی کرتے ہیں۔فَلَمَّاۤ اَنْجٰىهُمْ اِذَا هُمْ يَبْغُوْنَ فِي الْاَرْضِ بِغَيْرِ الْحَقِّ١ؕ پھر جب وہ انہیں (اس سے) نجات دے کر خشکی پر پہنچاتا ہے تو جھٹ وہ زمین میں ناحق سرکشی کرنےلگتے ہیں يٰۤاَيُّهَا النَّاسُ اِنَّمَا بَغْيُكُمْ عَلٰۤى اَنْفُسِكُمْ١ۙ مَّتَاعَ الْحَيٰوةِ (اے لوگو)تمہارا صرف ورلی زندگی کو چاہنا تمہارے نفسوں پر(وبال بن کر) پڑے گا۔پھر ہماری طرف تمہاری الدُّنْيَا١ٞ ثُمَّ اِلَيْنَا مَرْجِعُكُمْ فَنُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ۰۰۲۴ واپسی ہوگی تب جو( کچھ کہ) تم کرتےرہے ہو گے۔ہم اس سے تمہیں آگاہ کریں گے۔حلّ لُغات۔بَغٰی بغٰی یَبْغِیْ بَغْیًا وَّ بُغَاءً وَّبُغْیَةً وَّ بِغْیَۃً۔طَلَبَہٗ اسے طلب کیا۔ڈھونڈا۔اَلْاَمَۃُ زَنَتْ جب لونڈی کے متعلق آئے تو اس کے یہ معنی ہوتے ہیں کہ اس نے زنا کیا۔فُلَانٌ عَدَاعَنِ الْحَقِّ۔وَاسْتَطَالَ عَلَیْہِ وَظَلَمَہٗ جب کہا جائے فلاں شخص نے بغاوت کی ہے تو اس کے معنی یہ ہوں گے کہ اس نے انصاف کو چھوڑ کر دوسرے شخص پر ظلم کیا۔(اقرب) مَتَاعٌ اَلْمُتَاعُ کُلُّ مَایُنْتَفَعُ بِہٖ مِنَ الْحَوَائِجِ کَالطَّعَامِ وَالبَزِّ وَاَثَاثِ الْبَیْتِ وَالسِّلَعِ وہ تمام اشیاء جن سے ضرورت کے وقت فائدہ اٹھایا جاتا ہے متاع کہلاتی ہے۔جیسے کھانا، گھر کا سامان فروخت کی چیزیں وغیرہ۔وَقِیْلَ مَا یُنْتَفَعُ بِہٖ مِنْ عُرُوْضِ الدُّنْیَا قَلِیْلِھَا وَکَثِیْرِھَا مَاسِوَی الْفِضَّۃُ وَالذَّھَبِ اور بعض کے نزدیک دنیا کا سب سامان جس سے نفع اٹھایا جاتا ہے وہ متاع ہے خواہ تھوڑا ہو خواہ بہت۔سوائے سونے چاندی کے۔وعُرْفًا کُلُّ مَایَلْبِسُہُ النَّاسُ وَیَبْسُطُہٗ اور عرف عام میں متاع ان کپڑوں کو کہتے ہیں جو انسان پہنتا ہے یا فرش وغیرہ جو بچھائے جاتے ہیں۔وَفِی الْکُلِّیَاتِ اَلْمَتَاعُ وَالمُتْعَۃُ مَایُنْتَفَعُ بِہٖ اِنْتِفَاعًا قَلِیْلًا غَیْرُباَقٍ بَلْ یَنْقَضِیْ عَنْ قَرِیْبٍ یعنی کلیات میں ہے کہ مَتَاع اور مُتْعَہ اس چیز کو کہتے ہیں جس سے قلیل فائدہ حاصل کیا