تفسیر کبیر (جلد ۳) — Page 434
اَلْقَیُّوْمُ اور اَلْقَیَّامُ کے معنے ہیں جو اپنی ذات میں قا ئم ہے اور اس کی کو ئی ابتداء نہیں (اقرب) اَلْقَیُّوْمُ صرف اسی کو نہیں کہتے جو اپنی ذات میں قا ئم ہو بلکہ اس کے معنوں میں دوسرے کو قائم رکھنا اور اس کی حفاظت کر نا بھی شامل ہے۔مفردات میں لکھا ہے۔اَلْقَائِمُ اَلْحَا فِظُ بِکُلِّ شَیْ ئٍ وَ الْمُعْطِیْ لَہٗ مَا بِہٖ قِوَ امُہٗ یعنی جو اپنی ذات میں قا ئم ہو اور ہر چیز کا نگران ہو اور اسے وہ طاقت عطا کرے جس سے وہ قائم رہ سکے۔غر ض اشیاء میں وہ طاقتیں پیدا کر نا جن سے ان کے اجزاء جڑے رہتے ہیں اور اپنے مفوضہ کاموں کو بجا لاتے ہیں قَیُّوْم سے متعلق ہے۔اور اللہ تعالیٰ اَلْقَیُّوْمُ ہے۔نہ صرف اس لئے کہ وہ خود قا ئم ہے بلکہ اس لئے بھی کہ دوسری سب اشیاء اس کی پیدا کردہ طاقتوں سے قا ئم رہتی ہیں۔اَلْقَیُّوْمُ کی صفت اجرام فلکی میں کشش ثقل کے وجود اور خور دبینی ذرات کے ایک دوسرے سے اتّصال اور ایک دوسرے سے ادغام اور ایک دوسرے کے گر د گھو منے وغیرہ افعال پر لطیف رنگ میں اشارہ کر تی ہے۔سِنَۃٌ اَلسِّنَۃُ مِنَ الْوَ سْنِ۔سِنَۃٌ کا لفظ وَسْنٌ سے نکلا ہے اور وَسَنَ الرَّجُلُ کے معنے ہو تے ہیں اَخَذَہٗ ثِقْلُ النَّوْمِ۔اسے گہری نیند نے آ پکڑا جس کی علامت اونگھ ہوتی ہے۔پس سِنَۃٌ سے مراد وہ اونگھ ہے جو نیند کے غلبہ کی وجہ سے آنے لگے۔(اقرب) اَلنَّوْمُ معمولی نیند جو انسان کو بے اختیار نہ کردے۔(مفردات) اَلْکُرْ سِیُّ کِــرْسی سے نکلا ہے جس کے معنے متفر ق اجزاء کے اکٹھا ہو نے کے ہو تے ہیں۔کہتے ہیں کَرَسْتُ بِنَاءً۔میں نےعمارت بنائی،یعنی اینٹوں پر اینٹیں رکھیں۔اور کُرْسِیٌ علم کو بھی کہتے ہیں اور حکومت کو بھی (مفردات)۔اس لفظ کی اصل سے معلوم ہوتا ہے کہ اصل میں اس کے معنے جمع کر نے اور اکٹھا کر نے کے ہیں۔اور چونکہ علم بھی پراگندہ معلومات کو جمع کر لیتا ہے اور حکومت ملک کے پراگندہ اجزاء کو جمع کر لیتی ہےاس لئے اسے بھی کرسی کہتے ہیں۔تفسیر۔ان آ یات میں پہلی بات جس کی طرف انسان کو متوجہ کیا گیا ہے اللّٰہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ ہے یعنی اےانسان! خدا کو دیکھ کہ صرف وہی تیرا معبود ہے اس کے سوا اور کوئی تیرا معبود نہیں ہے۔دنیا میں ہر ایک چیز کی قدر اس کی کم یا بی کی وجہ سے ہوتی ہے۔مثلاً پا نی ایک بہت ضروری چیز ہے مگر لوگ اسے سنبھال کر نہیں رکھتے۔کیو نکہ وہ جا نتے ہیں کہ جس وقت اس کی ضرورت پڑے گی اسی وقت مل جائےگا۔ہوا صحت کے لئے کیسی ضروری چیز ہے مگر کو ئی انسان اس کو سنبھالتا نہیں کیو نکہ وہ جانتا ہے کہ جب اس کی ضرورت ہو گی