تفسیر کبیر (جلد ۳)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 410 of 635

تفسیر کبیر (جلد ۳) — Page 410

بنی اسرائیل کا وارث تو وہ ظاہری طورپر نہیں ہو سکتا تھا۔پس مراد یہی ہے کہ اٰلِ یعقوب کی جو نیکیاں ہیں وہ اس میںبھی پیدا ہوں اور وہ ان کا وارث ہو۔اس لحاظ سے اس آ یت کے معنے یہ ہو ںگے کہ جو نیک دستور پہلے لو گ چھوڑ گئے ہیں اُن کا وارث ہو۔تَحْمِلُہٗ حَمَلَہٗ عَلٰی کَذَا کے معنے ہیں اَغْرَاہُ اُسے کسی کا م پر اکسا یا۔اِسی طرح اس کے معنے اٹھا نے کے بھی ہیں۔(لسان) تفسیر۔گذشتہ آ یا ت میں اس زمانہ کے نبی نےطا لوت پر اعتراض کر نے والوں کو یہ جواب دیا تھا کہ اِنَّ اللّٰهَ اصْطَفٰىهُ عَلَيْكُمْ وَ زَادَهٗ بَسْطَةً فِي الْعِلْمِ وَ الْجِسْمِ۔یعنی مخفی طا قتوں کواللہ تعالیٰ ہی جا نتا ہے۔اور جب اس نے طا لوت کو چنا ہے تو یقیناً وہ تم سے افضل ہے۔دوسرے دولت کے زور سے با دشاہت نہیں ہو تی بلکہ علم اور قربانی کی طا قت سے ہوتی ہے۔سوان دونوں باتوں میں وہ تم سے بڑھا ہوا ہے۔وہ تم سے زیادہ علوم جا نتا ہے اور خدا تعالیٰ کی راہ میں اپنے جسم کو انتہا ئی ابتلا ؤں میں ڈالنے کے لئے تیار ہے۔اب اس آیت میں بتایا گیا ہے کہ ان کے نبی نے انہیں کہاکہ اس انتخاب کے منجا نب اللہ ہونے کی دلیل یہ ہے کہ تمہیں ایک ایسا تا بوت ملے گا جس میں تمہارے ربّ کی طرف سے سکینت ہو گی اور اس چیز کا بقیہ ہوگا جسے مو سٰی اور ہارون ؑ کی آ ل نے اپنے پیچھے چھوڑا۔اور فر شتے اُسے اُٹھا ئے ہو ئے ہوںگے۔مفسّرین نے تا بوت سے مراد بنی اسرائیل کا وہ خاص صندوق لیا ہے جس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ اس کے اندر تورات کا اصل نسخہ اور موسیٰ ؑ اور ہارون ؑ کے تبّر کات محفوظ تھے۔اور بنی اسرائیل سفر و حضر میں اُسے اپنے سا تھ رکھتے تھے۔کیو نکہ وہ اُسے بڑا متبرک سمجھتے تھے(الجواہر فی تفسیر القرآن زیر آیت ھٰذا)۔بائیبل میں بھی اس تا بوت کا ان الفاظ میں ذکر آ تاہے۔’’ وے شطیم کی لکڑی کا ایک صندوق بنا ویں جس کی لمبا ئی اڑھا ئی ہا تھ اور چوڑائی ڈیڑ ھ ہاتھ اور اونچا ئی ڈیڑھ ہا تھ ہو وے۔‘‘ (خروج باب ۲۵ آیت ۱۰) مگر تعجب ہے قرآن کریم تو کہتا ہے کہ اس تا بوت کو فر شتے اٹھا ئے ہوئے ہو ںگے مگر بائیبل بتا تی ہے کہ ایک دفعہ دشمن نے ایسا حملہ کیاکہ وہ یہ تابوت بھی اٹھا کر لے گئے۔چنانچہ لکھا ہے۔’’اور جب لوگ لشکر گاہ میں پھر آئے تھے تب اسرائیل کے بزرگوں نے کہا کہ خداوند نے ہم کو فلستیوں کے سا منے کیوں شکست دی۔آ ؤ ہم خدا کے عہد کا صندوق سیلا سے اپنے پاس لے