تفسیر کبیر (جلد ۲)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 478 of 644

تفسیر کبیر (جلد ۲) — Page 478

بات مان۔‘‘ (پیدائش باب ۲۱ آیت۱۲) بنو اسمٰعیل اور بنو اسحاق کی اس باہمی رقابت کی طرف بائیبل کی اس پیشگوئی میں بھی اشارہ موجود ہے جو حضرت اسمٰعیل علیہ السلام کے متعلق کی گئی تھی کہ:۔’’اس کا ہاتھ سب کے خلاف اور سب کے ہاتھ اُس کے خلاف ہوں گے۔‘‘ (پیدائش باب۱۶ آیت۱۲) پس اس باہمی رقابت اور پھر اس انسانی دست بُرد کی وجہ سے جس کا بائیبل تختہ مشق بنی رہی اگر اُس میں حضرت اسمٰعیل ؑ اور ان کی اولاد کی نسبت کوئی واضح پیشگوئی موجود نہ ہوتو محض اس بنا پر قرآنی شہادت کو رد ّکر دینا قرینِ انصاف نہیں کہلا سکتا جس طرح بائیبل کی شہادت سے یہ کہا جا سکتا ہے کہ بنو اسحاق سے کوئی وعدہ تھا اسی طرح قرآن کریم کی شہادت سے بھی کہا جا سکتا ہے کہ بنو اسمٰعیل سے بھی کوئی وعدہ تھا۔لیکن اگر اس نظریہ کو درست تسلیم نہ کیا جائے تب بھی بائیبل ایسے اشارات سے خالی نہیں جن سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ حضرت اسمٰعیل ؑ کی نسل بھی خاص انعامات کی وارث ہو گی۔چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ جو الفاظ حضرت اسحاق ؑ کی اولاد کے متعلق بائیبل میں استعمال ہوئے ہیں وہی حضرت اسمٰعیل ؑ کے متعلق بھی استعمال ہوئے ہیں۔اور جس طرح حضرت اسحٰق ؑ کی اولاد کو بڑھانے اور ان میں سے بادشاہ پیدا کرنے کا وعدہ پیدائش باب ۱۷ آیت ۱۶ میں ہے اسی طرح حضرت اسمٰعیل ؑ کی اولاد کو بڑھانے اور ان میں سے سردار پیدا کرنے کا وعدہ پیدائش باب۱۷آیت۲۰ میں ہے پس جس قسم کے انعامات کا وارث حضرت اسحاق ؑ کی اولاد کو قرار دیا گیا ہے اُسی قسم کے انعامات کا وارث بنو اسمٰعیل کو بھی تسلیم کرنا پڑےگا اور اگر یہ کہا جائے کہ حضرت اسحاق ؑکی نسبت اس باب کی آیت۲۱ میں لکھا ہے کہ: ’’میں اپنا عہد اضحاق سے باندھوںگا۔‘‘ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ نبی اس نسل سے ہوں گے تو یہ دلیل بھی معقول نہیں کیونکہ اسحاق ؑکی پیدائش سے بھی پہلے خدا تعالیٰ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام سے عہد کیا تھا اور اس میں یہ شرط لگائی تھی کہ اس عہد کی علامت ختنہ ہو گی(پیدائش باب۱۷ آیت ۱۱) اور ہم دیکھتے ہیں کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے حضرت اسمٰعیل علیہ السلام کا بھی ختنہ کیا۔(پیدائش باب۱۷ آیت۲۵) اگر وہ عہد صرف اسحاق ؑ اور اس کی نسل سے ہوتا تو حضرت ابراہیم علیہ السلام خود اپنا ختنہ کراتے۔کیونکہ اُن سے عہد تھا۔اپنے غلاموں کا کرواتے کیونکہ ان کی نسبت حکم تھاحضرت اسحاق ؑ کا کرواتے کیونکہ ان سے اس عہد نے پورا ہونا تھا۔تیرہ سالہ لڑکے اسمٰعیل کا ختنہ کس سبب سے کروایا گیا۔اس کی