تفسیر کبیر (جلد ۲) — Page 305
عبرانی میں خادم اور غلام کے معنے رکھتا ہے۔اس کے یہ معنے عربی زبان میں بھی ملتے ہیں لیکن ایل کے معنوں میں عربی زبان اور عبرانی زبان میں بڑا فرق ہے۔عبرانی میں عام طو رپر یہ لفظ خدا کیلئے آتا ہے۔مگر اس کےیہ معنے عربی میں نہیں پائے جاتے۔بلکہ ایل کا لفظ ہی عربی زبان میں نہیں آتا۔لیکن تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ عربی میں اٰئل کا لفظ آتا ہے۔جو اٰلَ سے اسم فاعل کا صیغہ ہے۔اور اٰلَ کے معنے ہیں۔اُس نے تدبیر سے حکومت کی۔چنانچہ اٰلَ اْلمَلِکُ رَعِیَّتَہٗ کے معنے ہوتے ہیں۔سَا سَھُمْ بادشا ہ نے اپنی رعایا کی ضروریات کا انتظام کیا۔اور اٰلَ عَلَی اْلقَوْمِ کے معنے ہیں۔وَلِیَ وہ قوم کا بادشاہ بن گیا۔غرض اٰلَ کے عربی زبان میں کئی معنے ہیں۔ایک معنے اِس کے لوٹنے کے بھی ہیں۔اس لحاظ سے آئل لوٹنے والے کو بھی کہتے ہیں۔(اقرب ) پس آئل لوٹنے والے ، مدبر حاکم اور بادشاہ کو کہتے ہیں۔اور یہ سب الفاظ خدا تعالیٰ پر چسپاں ہو سکتے ہیں۔ان معانی کے لحاظ سے جبریلکے تین معنے ہوں گے (۱) بادشاہ کا بہادر اور اچھا خادم (۲)ایک مدّبر ہستی کا بہادر اور اچھا غلام (۳) اپنے بندوں کی طرف بار بار رحمت کے ساتھ لوٹنے والے خدا کا بہادر اور اچھا خادم۔عبرانی زبان میں بھی ایل کے معنے آئل سے ملتے جلتے ہیں۔کیونکہ عبرانی کے بعض ماہر علماء کہتے ہیں۔کہ ایل کے معنے طاقتور کے ہیں۔(انسائیکلو پیڈیا ببلیکا زیر لفظ EL )جو حاکم یا مدبّر سے ملتے ہیں۔لیکن عبرانی کے بعض دوسرے ماہر کہتے ہیں۔کہ اس لفظ کے معنے ہیں۔’’وہ وجود جو سب انسانوںکا مرجع ہے‘‘۔یہ اٰئل کے دوسرے معنی یعنی لَوٹنے والے سے کسی قدر فرق کے ساتھ ملتے ہیں۔عربی زبان کو ملحوظ رکھتے ہوئے جبریلکے معنے ہیں بار بار لوٹنے والے یعنی تَوَّاب خدا کا خادم۔یہ خدا تعالیٰ ہی کی صفت ہے کہ وہ بار بار الہام نازل کرتا ہے اور بار بار اپنے بندوں کی طرف رجوع کرتا ہے۔لیکن جیسا کہ میں اوپر بتا چکا ہوں عبرانی زبان کے ماہر کہتے ہیںکہ عبرانی میں ایلکے معنے ہیںوہ ذات جس کی طرف لوگ رجوع کرتے ہیں۔اور جو سب انسانوں کا مرجع ہے۔یہ معنے عربی زبان سے کسی قدر مختلف ہیں۔گو جہاں تک َلوٹنے کا سوال ہے اس کا دونوں معنوں میں ذکر آتا ہے۔صرف اس قدر فرق ہے کہ عبرانی نے اُسے مرجع بتایا ہے اور عربی نے راجع۔یعنی عربی میں اس کے یہ معنے ہیں کہ وہ خدا جو بندہ کے پشیمان ہونے پر بار بار اپنے فضل کے ساتھ اُس کی طرف رجوع کرتا ہے اور عبرانی میں اس کے معنے ہیں وہ ہستی جس کی طرف لوگ بار بار رجو ع کرتے ہیں۔یہ تغیر ایسا ہی ہے۔جیسے عبرانی میں ایلو ھیم جس کے معنے مضبوط اور طاقتور ہونے کے ہیں اس کے معنے مضبوط کے ہو گئے ہیں اور اب محاورہ میں یہ لفظ ہر اس وجود کیلئے استعمال کر لیتے ہیںجو مضبوط اور طاقتور ہو۔پس جس طرح یہاں معنوں میں تغیر