تفسیر کبیر (جلد ۲) — Page 121
کو ظاہر کرنے پر بھی قول کا لفظ بولتے ہیں۔چنانچہ کہتے ہیں۔فُـلَانٌ یَقُوْلُ بِقَوْلِ اَبِیْ حَنِیْفَۃَ کہ فلاں شخص امام ابوحنیفہؒ کا عقیدہ رکھتا ہے۔اَلرَّابِعُ یُقَالُ لِلدَّلَا لَۃِ عَلَی الشَیْءِ (۴) اگر کسی چیز کی حالت کسی بات پردلالت کرے تو اس وقت بھی قَوْل کا لفظ استعمال کرتے ہیں چنانچہ اِمْتَـلَأَ الْحَوْضُ وَقَالَ قَطْنِیْ میں قَالَ انہی معنوں میںاستعمال ہوا ہے یعنی جب حوض پانی سے بھر گیا تو اس نے کہا بس! بس! اب زیادہ پانی نہ ڈالو (اس کا مطلب یہ نہیں کہ حوض زبان سے بولا۔بلکہ یہ بتانا مقصود ہے کہ حوض کی حالت بزبان حال یہ کہہ رہی تھی کہ وہ بھر گیا ہے اور اس میں مزید پانی کی گنجائش نہیں چنانچہ اس قسم کی مثالیں لغت کی کتب میں بکثرت ملتی ہیں۔کہ کسی واقعہ کی حقیقت کو ظاہر کرنے کے لئے قَالَ کا لفظ استعمال کر لیاجاتا ہے چنانچہ مندرجہ ذیل اشعار بھی اس امر کی مثالیں ہیں ؎ قَالَتْ لَہُ الْعَیْنَانِ سَمْعًا وَطَاعَۃً وَ حَدَرَتَا کَالدُّ رِّ لَمَّا یُثَـقَّبُ ( لسان) یعنی اسے دونوں آنکھوں نے کہا کہ تمہارا کہنا سر آنکھوں پر اور پھر وہ ایسے موتیوں کی طرح بہہ پڑیں جن میں ابھی چھید نہ ڈالا گیا ہو ؎ قَالَتْ لَہُ الطَّیْرُ تَقَدَّمْ رَاشِدًا اِنَّکَ لَا تَرْجِعُ اِلَّا حَامِدًا (لسان) یعنی پرندے نے اسے کہا کہ سیدھا راستہ اختیار کر کے آگے بڑھ اور تو واپس نہیں لوٹے گا مگر تعریف کرتا ہوا۔ان اشعار میں قَوْل کے لفظ کی اضافت ایسی اشیاء کی طرف کی گئی ہے جو غیر ناطق ہیں یعنی پہلے شعر میں قول کا لفظ آنکھوں کی طرف منسوب کیا گیاہے اور مطلب یہ ہے کہ آنکھوں نے بزبانِ حال کہا اور دوسرے میں پرندے کی طرف۔اور مطلب یہ ہے کہ پرندہ بزبانِ حال کہہ رہا تھا۔تو گویا ان ہر دو اشعار میں قَالَ کے لفظ کو ایک واقعہ پر دلالت کرنے کےلئے استعمال کیا گیا ہے)۔اَلْخَامِسُ یُقَالُ لِلْعِنَایَۃِ الصَّادِقَۃِ بِالشَّیْ ءِ (۵) اگر کسی چیز کی طرف خاص توجہ ہو تو اس مفہوم کو ادا کرنے کے لئے بھی قَالَ کا لفظ استعمال کرتے ہیں۔اَلسَّادِسُ فِی الْاِ لْھَامِ (۶) قَوْلٌکا لفظ الہام کے معنوں میں بھی استعمال ہوتا ہے جیسے اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے قُلْنَا یٰذَالْقَرْنَیْنِکہ ہم نے ذوالقرنین کو الہام کرتے ہوئے کہا کہ اے ذوالقرنین! (مفردات) پس قَالَ کے معنے صرف یہ نہیں کہ انسان کسی کو مخاطب کرتے ہوئے منہ سے کوئی بات کہے بلکہ لفظ قَوْل مختلف معنوں میں استعمال