تفسیر کبیر (جلد ۱۴)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 332 of 651

تفسیر کبیر (جلد ۱۴) — Page 332

محافظ کعبہ قرار دے رہے ہیں؟ (روح المعانی زیر آیت ۱تا ۵) پس معلوم ہوا کہ یہ قبر کسی دوسرےابورغال کی تھی اسی لئے آپ سے کسی نے یہ سوال نہیں کیا کہ یا رسول اللہ آپ یہ کیا فرما رہے ہیں؟ ایک ابورغال ابرہہ کےساتھ آیا اور مر گیا اور ایک ابورغال وہ تھا جس نے حفاظتِ کعبہ میں حصہ لیا اور بعد میں مرا۔یہ بھی ثبوت ہے اس بات کا کہ یہ اور ابورغال تھا۔وہ ابورغال تو ابھی عذاب آیا ہی نہیں تھا کہ مر گیا تھا اور یہ ابورغال عذاب آنے کے بعد مرا۔میں سمجھتا ہوں مغمس میں پہنچتے ہی ابورغال کی جو موت واقعہ ہو گئی اس کی وجہ یہ تھی کہ آخر ان کے دلوں میں کچھ نہ کچھ تو ایمان تھا اور وہ خانۂ کعبہ کو مقدس تسلیم کرتے تھے۔جب وہ راہنما بن کر نکلا تو اس کے دل پر قدرتی طور پر اس کا بوجھ پڑا کہ میں کیسی غداری کر رہا ہوں اور اس کا ہارٹ فیل ہو گیا۔پس ابورغال دو تھے ایک ابورغال حفاظت کعبہ کے لئے مکہ میں رہا اور جب واپس اپنی قوم کی خبر لینے کے لئے گیا تو اسی بیماری کا شکار ہو گیا جو اصحاب فیل اور اس کی قوم میں پُھوٹ پڑی تھی اور دوسرا ابورغال وہ تھا جو ابرہہ کے لشکر کے ساتھ اس کا راہنما بن کر آیا اور کسی وجہ سے رستہ میں ہی مر گیا۔میرے خیال میں اس کا ہارٹ فیل ہو گیا کیونکہ اس کے دل پر اپنی غداری کا ایسا بوجھ پڑا کہ وہ اس کی برداشت نہ کر سکا اور موت کا شکار ہو گیا۔جب مغمس مقام پر ابرہہ کا لشکر پہنچا تو اس نے اسود بن مقصود حبشی کو روانہ کیا کہ وہ کچھ فوج اپنے ساتھ لے جائے اور مکہ کا حال معلوم کر کے آئے(السیرۃ النبویۃ لابن ھشام امر الفیل و قصۃ النسأۃ)۔اس نام سے بھی پتہ لگتا ہے کہ حبشہ کی زبان اس وقت بہت کچھ عربی زبان سے ملتی جلتی تھی۔میں نے بتایا تھا کہ حبشی زبان ایک طرح عربی کی ایک شاخ تھی جس طرح کہ عبرانی زبان عربی کی شاخ ہے۔عربی اور حبشی زبان کے بہت سے الفاظ آپس میں ملتے ہیں اور کثرت کے ساتھ ان میں سے ایک زبان کے الفاظ دوسری زبان کی طرف منتقل ہو جاتے ہیں۔نام بھی بہت کچھ ملتے جلتے ہیں۔چنانچہ اسی اسود بن مقصود نام کو دیکھ لو مقصود عربی نام ہے۔اسی طرح ابرہہ اور یکسوم کا وزن عربی اوزان میں سے ہے(لسان العرب)۔اب بھی ان دونوں زبانوں میں بہت کچھ مشارکت پائی جاتی ہے لیکن اس زمانہ میں تو یہ مشارکت بہت بڑھی ہوئی تھی اصل میں حبش کے حاکم لوگ عربی النسل تھے اور موجودہ شاہی خاندان بھی اسی عربی نسل میں سے ہے اسی وجہ سے یہ دونوں زبانیں آپس میں ملتی جلتی ہیں۔بہرحال اس نے اسود بن مقصود حبشی کو کچھ فوج دے کر روانہ کیا تاکہ وہ مکہ کا حال معلوم کر کے واپس آئے۔وہ فوج کا ایک دستہ لے کر مکہ کے قریب پہنچا۔مکہ کے اردگرد بہت سی وادیاں ہیں جن میں جانور چرتے رہتے ہیں۔اس نے مکہ والوں کے جانور ان وادیوں میں چرتے دیکھے۔جب وہ ضروری معلومات حاصل کر چکا تو آتی دفعہ وہ ان