تفسیر کبیر (جلد ۱۴) — Page 257
ھَمَزَہٗ ھَمْزًا: غَـمَزَہٗ۔۱یعنی اس کو اشارہ کیا۔نَـخَسَہٗ۔۲ اس کو انگلی ماری۔دَفَعَہٗ۔۳ اس کو دھکا دیا۔ضَـرَبَہٗ۔۴ اس کو مارا۔عَضَّہٗ۔۵ اس کو کاٹا۔اِغْتَابَہٗ۔۶ اس کی غیبت کی۔کَسَـرَہٗ۔۷ اس کو توڑ دیا۔ھَمَزَ۔۸ الشَّیْطَانُ الْاِنْسَانَ : ھَمَسَ فِیْ قَلْبِہٖ وَسْوَاسًا۔شیطان نے انسان کے دل میںوسوسہ ڈالا۔ھَمَزَ۔۹ بِہِ الْاَرْضَ: صَـرَعَہٗ اس کو زمین پر دے مارا۔ھَمَزَ۔۰ الْفَرَسَ: نَـخَسَہٗ بِالْمِہْمَازِ لِیَعْدُوَ۔گھوڑے کو ایڑ لگائی تا کہ وہ تیزی سے دوڑے۔ھَمَزَ۔۱۱ الْعِنَبَ : عَصَـرَہٗ۔انگوروں کو نچوڑا (اقرب) الغرض ھمز کے معنے آنکھ مارنے کے بھی ہیں۔انگلی مارنے کے بھی ہیں۔دھکا دینے کے بھی ہیں۔کاٹنے کے بھی ہیں۔پیٹنے کے بھی ہیں۔اسی طرح ھمز کے معنے غیبت کے بھی ہیں۔توڑنے کے بھی ہیں دل میں وسوسہ پیدا کرنے کے بھی ہیں۔زمین پر اٹھا کر دے مارنے کے بھی ہیں۔گھوڑے کو ایڑ مارنے کے بھی ہیںاور کسی چیز کو نچوڑنے کے بھی ہیں۔لَمَزَ۔لَمَزَ(یَلْمِزُ لَمْزًا) کے معنے ہیں عَابَہٗ اس پر عیب لگا یا اور اس کے معنے اَشَارَ اِلَیْہِ بِعَیْنِہٖ وَنَـحْوِھَا مَعَ کَلَامٍ خَفِیٍّ کے بھی ہیں (اقرب) یعنی جب مجلس میں لوگ بیٹھے ہوںاور کوئی ایسا شخص آجائے جسے ذلیل سمجھا جاتا ہو تو وہ لوگ جو آپس میںگہرے دوست ہوتے ہیںاس کی طرف آنکھ سے اشارہ کرتے ہیںجس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ لو جی فلاں شخص بھی ہماری مجلس کو خراب کرنے کے لئے آگیاہے۔مگر لَمز اس وقت آنکھ سے اشارہ کرنے کو کہتے ہیںجب اشارہ کے ساتھ کوئی بات بھی آہستگی سے کہی جائے مثلاً آنکھ سے اشارہ کیا اور سا تھ ہی کہہ دیا کہ’’تشریف لے آئے ہیں‘‘ مطلب یہ ہوتا ہے کہ یہ ہماری مجلس کو خراب کرنے کے لئے آ گیا ہے۔گو الفاظ یہ استعمال کئے جاتے ہیںکہ’’تشریف لے آئے ہیں‘‘۔پس لَمز کا لفظ اس وقت استعمال کرتے ہیںجب اشارہ کے ساتھ بعض الفاظ بھی کہے جائیں۔اسی طرح اس کے معنے دھکا دینے کے بھی ہیں۔مارنے کے بھی ہیں اور عیب چینی کے بھی ہیںخصوصاً اس عیب چینی کے جو کسی کے سامنے کی جائے۔ان معنوں سے پتہ لگتا ہے کہ هُـمَزَة اور لُمَزَة کے معنوں میں شدید اشتراک پایا جاتا ہے دونوں کے معنے مارنے کے بھی ہیں۔دونوںکے معنے دھکا دینے کے بھی ہیںاور دونوں کے معنے عیب چینی کے بھی ہیں۔لیکن ھمز میںاس عیب چینی کی طر ف اشارہ ہوتا ہے جو غیبت کا رنگ رکھتی ہو یعنی کسی کے پیٹھ پیچھے کی جائےاور لمز میں اس عیب چینی کی طرف اشارہ ہوتا ہے جو سامنے کی جائے۔پھر ھمز میں توڑنے کے معنے بھی شامل ہیں۔اس لحاظ سے وہ حرکت جو ہاتھ یا سر سے اس طرح کی جائے جس طرح کوئی چیز ٹوٹ کر نیچے گرتی ہے مثلاً ہاتھ کو جھٹکا دے دیا جائے یا