تفسیر کبیر (جلد ۱۴)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 161 of 651

تفسیر کبیر (جلد ۱۴) — Page 161

سزا دیں گے۔پہلے ان کے گندظاہر کریں گے اور پھر مسلمانوں سے حملہ کرائیں گے بے شک ہم خبیر ہیں اور ہم پہلے بھی ان کے حالات کو جانتے تھے مگر ہم نہیں چاہتے تھے کہ لوگوں کے دلوں میں ان کے تقدس کا کوئی خیال باقی رہے۔ہم اس وقت ان کو سزا دیں گے جب حُصِّلَ مَا فِي الصُّدُوْرِ ہو جائے گا اور ان کے گند لوگوں پر اچھی طرح ظاہر ہو جائیں گے۔