تفسیر کبیر (جلد ۱۴)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 117 of 651

تفسیر کبیر (جلد ۱۴) — Page 117

کام سے روک دیا۔اور عَدَا عَلَیْہِ کے معنے ہوتے ہیں وَثَبَ کسی کے اوپر حملہ کیا یا جھپٹا مارا۔اور عَدَا الْاَمْرَ یا عَدَا عَنِ الْاَمْرِ کے معنے ہوتے ہیں تَرَکَہٗ۔اس کو چھوڑ دیا۔اور عَدِیَ (یَعْدٰی عَدًا) لِفُلَانٍ کے معنے ہوتے ہیں اَبْغَضَہٗ۔اس سے بغض رکھا(اقرب) ضَبْحًا ضَبْحًا: اَلضَّبْحُ نَوْعٌ مِّنَ الْعَدْوِ۔مفردات میں لکھا ہے کہ ضَبْحٌ جانوروں کی دوڑوں میں سے ایک دوڑ کا نام ہے۔اسی طرح لکھا ہے قِیْلَ الضَّبْحُ کَالضَّبْعِ وَ ھُوَ مَدُّ الضَّبْعِ فِی الْعَدْوِ۔یعنی گھوڑے کا اگلے پائوں لمبے کر کے مارنا جس سے بغلوں میں فاصلہ ہوتا چلاجائے اس کو ضَبْحٌ کہتے ہیں۔اور اقرب میں لکھا ہے اَلضَّبْحُ صَوْتٌ یُّسْمَعُ مِنْ صُدُوْرِ ا لْـخَیْلِ عِنْدَ الْعَدْوِ یعنی ضَبْحٌ اس آواز کو کہتے ہیںجو دوڑتے وقت گھوڑوں کے سینوں میں سے نکلتی ہے۔یہ امر یاد رکھنا چاہیے کہ اس سے مراد گھوڑوں کا ہنہنانا نہیں بلکہ دوڑتے وقت ان کے سینوں میں سے جو خاص قسم کی آواز نکلتی ہے اس کو ضَبْحٌ کہا جاتا ہے۔لغت والوں نے لکھا ہے کہ یہ آواز اس قسم کی ہوتی ہے جس طرح اَہ اَہ کیا جاتا ہے ہمارے ملک میں اسے ’’ہاہ ہاہ‘‘ کے الفاظ سے تعبیر کرتے ہیںجبکہ ’’ہا‘‘ کو گلا سکیڑ کر ادا کیا جائے۔ان معانی کو ملحوظ رکھتے ہوئے وَ الْعٰدِيٰتِ ضَبْحًا کا ترجمہ یہ ہو گا کہ ۱۔ہم ان دوڑنے والی سو ا ریوں کو شہادت کے طور پر پیش کرتے ہیںجو ضَبْحٌ کی چال پر دوڑتی ہیں۔ضَبْحٌ جیسا کہ بتایا جا چکا ہے ایک قسم کی تیز دوڑ کا نام ہے اور غالباً یہ کودنے والی دوڑ ہو گی جسے سر پٹ کہتے ہیںتبھی ان کے سینوں میں سے آواز پیدا ہوتی ہے۔پس پہلے معنے یہ ہوں گے کہ ہم ان گھوڑوں کو شہادت کے طور پر پیش کرتے ہیںجو دوڑتے وقت ضَبْحٌ چال اختیار کرتے ہیںیعنی شدت جوش سے کودتے جاتے ہیں۔۲۔دوسرے معنے یہ ہوں گے وہ دوڑنے والی سواریاںجو اگلے پائوں لمبے کر کے مارتی اور اچھل کر دوڑتی ہیں جس کے نتیجہ میںان کی بغلوں اور بازئووں میں لمبا فاصلہ ہوجاتا ہے ان کو ہم شہادت کے طور پر پیش کرتے ہیں۔۳۔تیسرے معنے یہ ہوں گے کہ ہم ان دوڑنے والی سواریوں کی قسم کھاتے ہیںجبکہ ان کے سینوں میں سے ایک خاص قسم کی آواز پیدا ہونے لگتی ہے۔ان میں سے کوئی معنے لے لئے جائیںخواہ یہ معنے لے لئے جائیںکہ ضَبْحٌ گھوڑے کی ایک تیز دوڑ کا نام ہے تب بھی۔اگر یہ معنے لئے جائیںکہ اس میں گھوڑوں کی اس حالت کا ذکر ہے جبکہ وہ لمبا کود کود کر پائوںمارتے ہیںتب بھی۔اور اگر یہ معنے لئے جائیںکہ اس میں گھوڑوں کی اس دوڑ کا ذکر ہے جس میںان کے سینہ میں سے ایک