تفسیر کبیر (جلد ۱۴)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 114 of 651

تفسیر کبیر (جلد ۱۴) — Page 114

کفارہ ہو گیا(بخاری کتاب الصوم باب اذا جامع فی رمضان )۔اسی طرح وہ شخص جو خدا تعالیٰ سے سچی محبت رکھتا ہو گا اور جس نے اپنی طرف سے ہر ممکن کوشش اور سعی اس بات کے لئے صرف کی ہوگی کہ اس کا انجام بخیر ہو اور وہ اﷲ تعالیٰ کے منعم علیہ گروہ میں شامل ہو جائے اگر کسی وجہ سے وہ اپنی اس کوشش میں سو فیصدی کامیاب نہ ہو سکا تب بھی اﷲ تعالیٰ اس کی تپش محبت کو رائیگاں جانے نہیں دے گا۔بلکہ وہ اس کے ایمان اور اس کے دل کے اخلاص کے مطابق اس سے سلوک کرے گا اور کوئی نہ کوئی راہ اس کی نجات کی نکال لے گا اور اپنے فرشتوں کو حکم دے گا کہ جائو اور میرے بندے کو جنت میں داخل کر دو۔