تفسیر کبیر (جلد ۱۳)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 581 of 652

تفسیر کبیر (جلد ۱۳) — Page 581

کا دروازہ ہر ایسے شخص کے لئے کھلا ہے جو اپنے قلب میں اللہ تعالیٰ کی خشیت رکھتا اور اُس کے احکام پر مستعدی سے عمل کرتا ہے۔ہم اپنے کام کے ذمہ وار ہیں اور تم اپنے کام کے ذمہ وار ہو۔تم اپنے اندر خشیت پیدا کرو اور ہم سے راضی ہو جاؤ ہم وعدہ کرتے ہیں کہ ہم بھی تم سے راضی ہوجائیں گے۔گویا پہلا قدم تمہاری طرف سے اُٹھنا چاہیے پھر ہمارے قدم کا اٹھنا تو بالکل لازمی اور یقینی ہے۔تم اپنے اندر خشیت پیدا کرو گے تو یہ یقینی بات ہے کہ ہم تم سے خوش ہو جائیں گے۔یہ بات نہیں کہ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمْ وَرَضُوْا عَنْهُ کا انعام صرف صحابہؓ کے لئے تھا بلکہ جو شخص بھی اپنے اندر ہماری خشیت پیدا کرلے گا ہمارا یہ دروازہ اُس کے کھلا ہے اور ہمیشہ کھلا رہے گا۔