تفسیر کبیر (جلد ۱۲)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 354 of 405

تفسیر کبیر (جلد ۱۲) — Page 354

کھڑے ہیں اور مسلمانوں کو سخت سے سخت اذیتیں پہنچانے کے درپے ہیں۔مگر وہ یاد رکھیں ایک دن وہ ایسی آگ میں ڈالے جائیں گے جو چاروں طرف سے بند ہو گی۔اور جو انہیں جلا کر راکھ کر دے گی۔یعنی اسلام اور مسلمانوں کے مقابلہ میں کفار مکہ ایسے تباہ ہوں گے کہ ان کا نشان تک باقی نہیں رہے گا۔چنانچہ دیکھ لو وہ کیسے تباہ ہوئے کہ لات اور منات اور عُزّیٰ کی پرستش کرنے والا آج ساری دنیا میں کوئی ایک وجود بھی نظر نہیں آتا۔خدا نے ان کو اپنے عذاب کی چکّی میں اس طرح پیسا اور اپنے غضب کا ان کو ایسا نشانہ بنایا کہ دنیا میں ان کا کچھ بھی باقی نہیں رہا۔