تفسیر کبیر (جلد ۱۲) — Page 219
۱۹۹۰ء تک چلتی ہے۔آج کل ۱۹۴۵ء ہے اس لحاظ سے چھیالیس ۴۶ سال ابھی اس لیل میںباقی رہتے ہیں۔اور اگر ہجری سال لے لو اور ۱۲۷۱ کو دس تاریک راتوں کا آخری سال قرار دے دو تو یہ صدی ۱۳۷۱ میں ختم ہوتی ہے۔گویا اس لحاظ سے لیل کے ختم ہونے میں صرف ۸ سال باقی رہتے ہیں۔اور اگر صدی کا سر مراد لو اور ۱۴۰۰ہجری میں اس لیل کا اختتام سمجھو تو اس میں ۳۷ سال باقی رہتے ہیں۔یہ تین مدتیں ہیں جو تین مختلف جہتوں سے پیدا ہوتی ہیں اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے کہ ان میں سے کون سی جہت حقیقی ہے اور کون سی غیر حقیقی۔یہ بھی ممکن ہے کہ تینوں جہتیں ہی حقیقی ہوں جیسے دس راتوں کی پیشگوئی کے بارہ میں مَیں نے بتایا تھا کہ آپؑکے دعویٰ کے لحاظ سے ایک رنگ میں پیشگوئی پوری ہو جاتی ہے۔بیعت کے لحاظ سے دوسرے رنگ میں اور براہین احمدیہ کی اشاعت کے لحاظ سے تیسرے رنگ میں۔اسی طرح ممکن ہے کہ جانے والی ایک رات کا ایک ظہور آٹھ سال بعد ہو یعنی ۱۹۵۲ء میں ایک ظہور ۳۷سال بعد ہو یعنی ۱۹۸۱ء میں۔ایک ظہور چھیالیس سال بعد ہو یعنی ۱۹۹۰ء میں۔قمری لحاظ سے چونکہ ایک صدی میں تین سال کی کمی آ جاتی ہے اس لئے ۳۷ سالہ معیاد میں سے اگر تین سال نکال دیئے جائیں تو ۳۴ سال رہ جاتے ہیں۔اس لحاظ سے یہ لیل ۱۳۹۷ ہجری میں ختم ہو گی۔گویا تین کی بجائے چار جہتیں ہو گئیں۔چونکہ ابھی یہ پیشگوئی پوری نہیں ہو ئی اس لئے جتنے نقطۂ ہائے نگاہ سے بھی تعیین کی جا سکے ہمیں ان سب کو مدنظر رکھنا چاہیے۔ایک نقطۂ نگاہ سے اس لیل کے جانے میں صرف آٹھ سال باقی رہتے ہیں۔ایک نقطۂ نگاہ سے ۳۴سال باقی رہتے ہیں۔ایک نقطۂ نگاہ سے ۳۷ سال باقی رہتے ہیں اور ایک نقطۂ نگاہ سے ۴۶ سال باقی رہتے ہیں۔اس عرصہ میں یقیناً دوبارہ اللہ تعالیٰ کے کسی جلوہ کے ساتھ یوم الفرقان ظاہر ہوگا اور کسی خاص نشان کے ذریعہ احمدیت کو تقویت حاصل ہو گی۔گو جیسا کہ بدر کی جنگ آخری جنگ نہیں تھی اس کے بعد بھی لڑائیاں ہوتی رہیں۔اسی طرح اس کے بعد بھی مخالفین سے ہماری لڑائیاں جاری رہیں گی۔مگر بہرحال احمدیت کو اس وقت تک ایسے رنگ میں غلبہ میسر آ جائے گا کہ دشمن اس کو محسوس کرنے لگ جائے گا۔اسلام اور احمدیت کی کامل فتح تو جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے تحریر فرمایا ہے قریباً تین سو سال کے عرصہ میں ہو گی۔اس کے بعد جو قومیں احمدیت میں شامل نہیں ہوں گی ان کی حیثیت بالکل ایسی ہی رہ جائے گی جیسے آج کل یہود کی ہے۔بہرحال وہ آخری ترقی خواہ کچھ لمبے عرصہ کے بعد ہو احمدیت کی ایک فتح یا آج سے آٹھ سال بعد ہو گی یا آج سے ۳۴ سال بعد ہو گی یا آج سے ۳۷ سال بعد ہو گی یا آ ج سے ۴۶ سال بعد ہوگی۔یا ان سالوں کے لگ بھگ وہ فتح ظاہر