تفسیر کبیر (جلد ۱۱) — Page 352
فرمائی ہے کہ روس کا عصا مجھے دیا جائے گا یا تین سو سال میں جماعت احمدیت کا ساری دنیا پر غلبہ ہو جائے گا (تذکرۃ الشہادتین روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحہ ۶۷)۔اِ ن پیشگوئیوں کو دشمن دیکھتا ہے تو وہ کہتا ہے یہ محض ڈھکونسلے ہیں کون ان باتوں کو مان سکتا ہے۔ایسے لوگوں کا جواب اللہ تعالیٰ نے اس آیت میںدیا ہے کہ یہ غیب پر بخیل نہیں ہے اس نے صرف ایک یا دو خبریں نہیں دیں جو ابھی صدیوں بعد پوری ہونے والی ہیں بلکہ یہ اور بھی کئی قسم کی خبریں دے چکا ہے جو پوری ہو چکی ہیں اُن کو دیکھتے ہوئے تم کیوں یہ تسلیم نہیں کرتے کہ جب وہ باتیں پوری ہو گئی ہیں تو یہ باتیں بھی پوری ہو جائیںگی مجھے اچھی طرح یاد ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پاس آ کر جب کوئی شخص کہتا کہ مجھے کوئی نشان دکھایا جائے تو آ پ فرماتے پہلے نشانات سے تم نے کیا فائدہ اٹھایا ہے کہ تمہیں اور نشان دکھایا جائے(ملفوظات جلد ۵ صفحہ ۶۴۳۔۶۴۴)۔یہی بات اللہ تعالیٰ نے اس جگہ بیان فرمائی ہے کہ وَ مَا هُوَ عَلَى الْغَيْبِ بِضَنِيْنٍ۔بظاہر تم اسے ایک پاگل کی بڑ قرار دیتے ہو کہ دُور مشرق میں ایک مامور آئے گا جس کے ساتھ اسلام کی ترقی وابستہ ہو گی لیکن اگر یہ پاگلوں والی بات ہوتی تو اس کی صداقت کا کوئی اور ثبوت نہ ہوتا۔لیکن جب ا س کی پیشگوئیاں بکثرت ایسی موجود ہیں جو پوری ہو چکی ہیں تو تمہیں ماننا پڑے گاکہ یہ پاگل نہیں ہے اور پھر جیسا کہ پہلے بتایا گیا ہے اس کے اخلاق اور اس کی پہلی زندگی کے حالات مزید ثبوت ہیں اس بات کا کہ یہ مجنون نہیں ہے۔وَ مَا هُوَ بِقَوْلِ شَيْطٰنٍ رَّجِيْمٍۙ۰۰۲۶ اور نہ وہ (یعنی اس پر نازل ہونے والا کلام ) دھتکارتے ہوئے شیطان کی (کہی ہوئی) بات ہے۔حَلّ لُغَات۔رَجِیْمٌ رَجِیْمٌ رَجَمَ میں سے ہے اور رَجَمَہٗ کے معنے ہوتے ہیں رَمَاہُ بِالْحِجَارَۃِ۔اُسے پتھر سے مارا (۲)قَتَلَہٗ۔اس کو قتل کر دیا (۳)قَذَفَہٗ۔اس پر تہمت لگائی (۴)لَعَنَہٗ۔اس پر لعنت کی (۵)شَتَمَہٗ۔اس کو گالی دی (۶)ھَجَرَہٗ۔اس کو چھوڑ دیا (۷)طَرَدَہٗ۔اس کو دھتکار دیا(اقرب) پس رَجِیْم کے معنے ہوں گے دھتکارا ہوا (۲)چھوڑا ہوا (۳)ملعون (۴)تہمت لگایا ہوا (۵)گالی دیا ہوا (۶)پتھرائو کیا ہوا۔تفسیر۔یہاں ایک نہایت لطیف اور زبردست ثبوت پیش کیا گیا ہے جو صادق اور کاذب مدعی میں مابہ الامتیاز کا کام دیتا ہے مگر چونکہ یہ ثبوت باریک ہوتا ہے اس لئے جب تک ایک ماہر فن اس دلیل کو صحیح طور پر پیش نہ کرے دوسرا شخص سمجھ نہیں سکتا۔رَجِیْم کے معنے ہوتے ہیںدھتکارا ہوا پس وَ مَا هُوَ بِقَوْلِ شَيْطٰنٍ رَّجِيْمٍکے یہ