تفسیر کبیر (جلد ۱۱) — Page 278
کہہ سکتے کہ مکّہ میں سے کون سے لوگ ایمان لائیں گے اور کون سے لوگ انکار کریں گے مگر جس وقت اسلام کا باغ لگا آدمی اس طرف بھاگ پڑیں گے جس طرح انگور اور کھجور اور دانے اور زیتون اور میوے وغیرہ ہیں۔اور جانور اُس طرف بھاگ پڑیں گے جس طرف کیکر کے درخت کھڑے ہیں۔جو لوگ انگوراورکھجور وغیر ہ کی طرف جائیں تم سمجھ لو کہ وہ آدمی ہیں جو کیکر کے درختوں یا چارہ وغیر ہ پر مُنہ مارنے کے لئے دوڑ پڑیں اُن کے متعلق تم یہ یقین کر لو کہ وہ بھیڑیں اور بکریاں ہیں۔ایک دن آئے گا جب ان کو ذبح کر دیا جائے گا۔اور مسلمان اُن پر غلبہ حاصل کر لیں گے۔خ خ خ خ