تفسیر کبیر (جلد ۱۰)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 475 of 553

تفسیر کبیر (جلد ۱۰) — Page 475

اورانوارکامورد بنادیتاہے۔اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے بنی نوع انسان کو ایک ایساامید افزاپیغام دیاہے جوان کے مردہ قلوب میں بھی زندگی کی لہر پیداکرنے والا اورانہیں فرش سے اٹھاکر عر ش تک پہنچادینے والا ہے۔حقیقت یہ ہے کہ بہت سی ناکامیاں اس مایوسی کی وجہ سے ہوتی ہیں کہ انسان سمجھتاہے میرے لئے اب ترقی کاکوئی امکان نہیں۔مگراللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔یہ بات غلط ہے جو لوگ ہماری محبت اورہمارے وصال کے حصول کے لئے جدوجہد کرتے ہیں انہیں ہم متواتر ان راستوں کاپتہ بتاتے چلے جاتے ہیں جوہم تک پہنچنے والے ہیں۔مگرشرط یہ ہے کہ یہ جدوجہد اپنے خود ساختہ معیاروں کے مطابق نہ ہو بلکہ ہمارے بتائے ہوئے اصول کے مطابق ہو جس پر فِیْنَا کے الفاظ دلالت کرتے ہیں۔پھر یہ آیت نہ صرف مسلمانوں کے لئے ایک عظیم الشان مژدہ کی حامل ہے بلکہ اس میں غیر مسلم دنیا کے لئے بھی ایک بہت بڑازندگی بخش پیغا م ہے۔بلکہ وہ لوگ جو خدا تعالیٰ کے وجود پر بھی ایمان نہیں رکھتے انہیں بھی اس آیت میں بتایاگیا ہے کہ اسلام کا خداجورب العالمین ہے اس نے اپنی محبت کے دروازے دنیا کے تمام انسانوں کے لئے کھول رکھے ہیں پس ان کے لئے بھی مایوسی کی کوئی وجہ نہیں۔اگران کے دلوں میں سچائی کی تڑپ پائی جاتی ہے اوروہ چاہتے ہیں کہ اگراس دنیا کاکوئی پیداکرنے والا ہے توانہیں بھی اس کاپتہ لگ جائے۔اوروہ بھی شکوک و شبہات سے رہائی حاصل کرسکیں تواس کاطریق یہ ہے کہ وہ سچے دل سے یہ دعائیں کریں کہ اے خدا! اگرتُوہے اور جس طرح تیرے ماننے والے کہتے ہیں توغیر محدود طاقتوں کامالک ہے توتُو ہم پر رحم فرمااور ہمیں بھی اپنی طرف ہدایت دے اورہمارے دل میں بھی یقین اورایمان ڈال دے تاکہ ہم تیری محبت سے محروم نہ رہیں۔اورتیرے وجود کے قائل ہوجائیں۔اگراس طرح سچے دل سے کو ئی شخص دعاکرے او رکم سے کم چالیس دن تک لگاتا ر کرتاچلاجائے توخواہ اس کے دل پر کتنے بھی تاریک پردے پڑ چکے ہوں اورخواہ وہ کسی ملک کاباشندہ ہو رب العالمین خدااس کوضرور ہدایت دے گا۔اوروہ جلد دیکھ لے گا کہ اللہ تعالیٰ اس پر ایسے رنگ میں اپناوجود ظاہر کرے گاکہ اس کے دل سے شکوک و شبہات کی تاریکی بالکل دورہوجائے گی اوراس کی روح خدا تعالیٰ کے آستانہ پر ناصیہ فرساہوجائے گی۔پھراس آیت کے ذریعہ تمام غیر مذاہب کے پیروئو ں کوبھی یہ مژدہ سنایاگیاہے کہ اگرمذاہب کے اختلاف کودیکھ کر ان کے دلوں میں سچے مذہب کی جستجو کااحساس پیداہواور وہ خدا تعالیٰ کے حضور دعائوں اورگریہ وزاری سے کام لیں تویقیناً اللہ تعالیٰ ان کی ہدایت کے سامان پیداکردے گااور کسی نہ کسی رنگ میں ان پر سچائی کے راستہ