حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 60
۹ تا ۱۱۔ ۔ ۔ ۔تارک اسلام آریہ کے اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے تحریر فرمایا۔’’ عیسائیوں سے زیادہ تم طاقتور نہیں ہو سکتے۔وہ بھی اسلام کے معدوم کرنے میں ناکام ہیں۔جن تدابیر پر تم چلا رہے ہو اور تمہارے چھوٹے بڑے دھرماتما پارٹی اور گریجوایٹ۔حج۔وکیل وغیرہ جس راہ سے اسلام پر حملہ آور ہیں۔یہ راہ کامیابی کی نہیں۔تم سے پہلے مدینہ کے یہود نے اسی راہ کو اختیار کیا تھا اور ان کی مخفی کمیٹیاں استیصالِ اسلام کے لئے جان توڑ کر کوشش کر رہی تھیں۔جن کا ذکر اﷲتعالیٰ کی پاک کتاب میں یوں آیا ہے۔۔