حقائق الفرقان (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 59 of 653

حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 59

سُوْرَۃُ الْمُجَادَلَۃِ مَدَنِیَّۃٌ  ۴۔ ۔اس میں عرب کی ایک رسم کا ابطال فرمایا۔(تشحیذالاذہان جلد ۸ نمبر۹ صفحہ ۴۸۴) جو لوگ اپنی بیبیوں کو ماں کہہ بیٹھے۔اور انہیں الگ کرنا چاہتے ہیں۔پھر اس بات پر نادم ہوئے ان پر لازم ہے۔کہ بی بی کے پاس جانے سے پہلے غلام آزاد کریں وغیرہ وغیرہ۔(تصدیق براہین احمدیہ صفحہ ۲۸۳) ۶۔ ۔جو لوگ اﷲ اور اس کے رسول کے مخالف ہوتے ہیں۔ردّ کئے جائیں گے۔جیسے کہ پہلے ردّ ہوئے۔اور ہم کُھلے کُھلے نسان اتار چکے ہیں۔ان کے منکروں کے لئے اہانت کا عذاب ہے۔گویا ایک سبب ذلّت کا اﷲ اور اس کے فرستادہ کی ( خواہ وہ کسی زمانہ میں ہو ) مخالفت ہے اور خدا کے کُھلے کُھلے نشانوں کا انکار۔(تشحیذالاذہان جلد ۷ نمبر۵ صفحہ ۳۹۳)