حقائق الفرقان (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 550 of 653

حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 550

چونکہ ابتدائی طرزِ تحریر زبان عبرانی میں حروف پر حرکات دینے کا رواج نہ تھا۔اس واسطے ٹھیک طور پر معلوم نہیں رہا۔کہ توریت میں یہ لفظ کس طرح سے پڑھا جاتا تھا۔بعض کہتے ہیں کہ یہ لفظ یَاھُوَ تھا۔بعض کہتے ہیں یاھوی ہے۔بعص کے نزدیک یھوواہ ہے۔آجکل کے یہودی اس لفظ کو خدا تعالیٰ کا ایک خاص مقدّس نام مانتے ہیں۔اور بغیر خاص اوقات نماز اور روزہ کے اس لفظ کا منہ پر لانا گناہ جانتے یں۔اصل بات یہ معلوم ہوتی ہے کہ چونکہ عبرانی زبان عربی زبان سے بگڑ کر بنی ہے۔اس واسطے یہ لفظ دراصل یَاھُوَ تھا۔ھو اﷲ تعالیٰ کا نام ہے اور یا حرفِ مناوٰی ہے۔جیسا کہ دُعا میں کہا جاتا ہے۔اے خُدا۔یا اﷲ۔اسی سے بدل کر انگریزی میں جہواہ JEHOAHََِِبن گیا ہے۔الغرض ھوؔ اﷲ تعالیٰ کے اسماء میں سے ایک اسم ہے۔اَحَدٌ: احد کے معنے ہیں۔ایک اکیلا۔ایک ہی۔عربی زبان میں واحد کے معنے بھی ایک ہیں۔اور احد کے معنے بھی ایک ہیں۔لیکن یہ اس پاک زبان کے عجائبات میں سے ہے کہ لفظ احد صرف اﷲ تعالیٰ کے صفات میں بیان ہوتا ہے اور خدا کے سوائے دوسرے کی صفت میں کبھی بولا نہیں جاتا۔پھر ایک فرق واحد اور احد میں یہ ہے کہ جہاں واحد کا لفظ بولا جاوے۔وہاں سمجھا جاتا ہے کہ ایک کے بعد دوسرا اور تیسرا بھی ہے۔لیکن احد کے بعد دوسرا کوئی نہیں سمجھا جا سکتا۔اس کی مثال یہ ہے کہ جب کہیں لَا یُقَاوِمُہٗ وَاحِدٌیک آدمی اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔تو خیال میں آسکتا ہے کہ دو آدمی مقابلہ کر سکتے ہیں۔لیکن جب کہا جاوے لَا یُقَاوِمُہٗ وَاحِدٌ تو اس کے معنے ہیں کہ اس کا مقابلہ کوئی بھی نہیں کر سکتا۔اَﷲ: یہ نام خدا کے واسطے عربی زبان میں اسم ذات ہے۔کا تعالیٰ کا خاص نام ہے۔جو صرف اس کی ذات پر بولا جاتا ہے۔دوسری کسی زبان میں خدا تعالیٰ کے واسطے کوئی ایسا نام نہیں۔جو صرف اﷲ تعالیٰ کے واسطے بولا جاتا ہو اور ایک مفرد لفظ ہو اور کسی دوسرے کے واسطے کبھی استعمال نہ ہوتا ہو مثلاً انگریزی زبان میں اﷲ تعالیٰ کے واسطے دو لفظ بولے جاتے ہیں۔ایک گاڈ GODدوسرا لارڈ LORD۔سو ظاہر ہے کہ گاڈ GODکا لفظ انگریزی زبان میں تمام رومی اور یونانی اور ہندی بُتوں پر بولا جاتا ہے۔اور دیوتاؤں کے واسطے بھی استعمال ہوتا ہے۔اور لارڈ کا لفظ تو ایسا عام ہے کہ ایک معمولی فوج کا افسر بھی لارڈ ہوتا ہے۔اور ایک صوبہ کا حاکم بھی لارڈ ہوتا ہے۔بلکہ ولایت میں پارلیمنٹ کے اعلیٰ حصّے کے تمام ممبر لارڈ ہی ہوتے ہیں۔ایسا ہی فارسی زبان میں اﷲ تعالیٰ کے واسطے کوئی خاص لفظ نہیں۔جو لفظ زیادہ تر اﷲ تعالیٰ کے واسطے بولا جاتا ہے وہ خدایا خداوند ہے۔خدا ایک مرکب لفظ ہے