حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 483
میں بھیجا جاتا ہے۔کسی غریب کو اپنے گھر بلا کر روٹی کھلانا یا مسافر کی خاطرداری کرنا زمانہ جہالت کا طریق خیال کیا جاتا ہے۔نماز سے غفلت کا یہ حال ہے کہ ہفتہ میں ایک دن اور اس دن میں بھی ایک گھنٹہ نماز کے واسطے مقرّر ہے۔اس میں کوئی دس فیصدی عیسائی گرجا جاتے ہوں گے۔ہاں دکھاوے کے کام بہت ہیں۔چندوں کی لمبی فہرستیں شائع کی جاتی ہیں۔ایک دوسرے کو برتنے کے واسطے کوئی شئے لینا دینا سخت معیوب سمجھا جاتا ہے۔اس سے خیال پڑتا ہے کہ شاید یہ سورۃ بھی دجّال کے حق میں ہی نازل ہوئی ہو۔جس کے مقابلہ کے واسطے خدا نے اس زمانہ میں اپنا مسیحؑ بھیجا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۰؍ اکتوبر ۱۹۱۲ء)