حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 472
کیونکہ یہ صاحبان بیت اﷲ کی تکریب کے واسطے حملہ اور نہیں ہوئے تھے۔بلکہ اس کی ہرمت کو قائم کرنے کے واسطے اور فساد کو مٹانے کے واسطے انہیں ایسا کرنا پڑا تھا۔اس سے ایک نکتہ معرفت حاصل ہوتا ہے کہ اﷲ تعالیٰ کو کسی خاص جگہ کسی خاص قوم کے ساتھ کوئی تعلق نہیں کہ وہ جو چاہیں سو کریں۔بہر حال ان کی ہی رعایت ہو گی۔بلکہ خدا تعالیٰ کو اپنی توحید پیاری ہے۔اور وہ متقی اور صالح لوگوں سے پیار کرتا ہے۔خواہ وہ کہیں ہوں۔اہلِ مکّہ عرب والے اور گردو نواح کے لوگ بسبب بیت اﷲ کی عزّت کے جِیْران بیت اﷲ کہلاتے تھے۔اور اسی سبب سے ان کا نام سکّانِ حرم۔خدا تعالیٰ کی حرم میں رہنے والے وُلَاۃُ الکعبہ کعبہ کے والی اور اہل اﷲ بھی تھے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۶؍ ستمبر ۱۹۱۲ء)