حقائق الفرقان (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 471 of 653

حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 471

قدم بقدم دوڑتے اور خدا کی حمد کرتے ہیں۔ایک ابراہیمؑ کے اس گھرانے کی تاریخ خدا تعالیٰ کے دلدادہ اور مقبول بندوں میں ایسی پُر درد ہے کہ دلوں کی کثافت کو دور کرتی اور انسان کو خدا کے نزدیک لا دیتی ہے۔: اس گھر کی عبادت کرو۔اس میں اس گھر کے متعلق جو اﷲ تعالیٰ کی خاص ربوبیّت کے نشانات ہیں۔ان کی طرف اشارہ ہے۔اس قسم کا محاورہ تورات میں بھی ہے۔مثلاً جو کہ تمہیں مصر سے نکال لایا۔خانہ کعبہ کو بیت اﷲ بھی کہتے ہیں۔اور بیت العقیق بھی کہتے ہیں۔قرآن کریم سے ثابت ہوتا ہے کہ ایک وقت یہ خطّہ بھی سر سبز و شاداب نہروں اور نباتات کے ساتھ ہو جائے گا۔چنانچہ اس پیشگوئی کا پورا ہونا آج ظاہر ہے۔خدا تعالیٰ کی طرف جھکنے اور اس کی عبادت میں مصروف ہونے اور تو کّل سے فائدہ اٹھا کر دنیوی احتیاج سے محفوظ رہنے کی مثالیں فرداً فرداً تو جو ہیں سو ہیں۔مگر مجموعی طور پر ملک عرب میں اس علاقہ نے اس کا نمونہ دکھایا ہے۔کہ جب ایک زمین خدا کی عبادت کے واسطے کاص ہوئی تو وہ باوجود بنجر بیابان ہونے کے تمام دنیوی نعمتوں سے متمتع ہو گئی۔حدیثوں سے بھی ظاہر ہوتا ہے۔کہ جو کوئی اپنی آخرت کے اہتمام میں ہو اﷲ تعالیٰ اس کے نفس میں تونگری دے دیتا ہے۔اور دنیا کے ہموم سے اسے کفایت کرتا ہے۔مگر جس نے غافل ہو کر دنیا کے اہتمام سے شغل کیا۔اﷲ تعالیٰ اس کی آنکھوں کے سامنے محتاجی کر دیتا ہے۔اور دنیوی ہموم سے اسے کفایت نہیں کرتا۔حضرت ابراہیم علیہ السلام نے جو دعا اس گھر کے واسطے کی تھی کہ (بقرہ:۱۲۷) وہ دعا بھی اﷲ تعالیٰ نے قبول فرمائی۔اور اس سے خدا تعالیٰ کی ہستی کا اور انبیاء علہیم السلام کی صداقت کا ایک بیّن ثبوت طاہر ہوتا ہے اﷲ تعالیٰ نے حرم کے متعلق قرآن کریم میں جو پیشگوئی کی ہے۔کہ (العنکبوت:۶۸) یہ پیشگوئی اج تک پوری ہو رہی ہے۔ایک مفسّر لکھتے ہیں۔عرب پہلے جاہل کہے جاتے تھے۔اسلام لانے سے وہ دنیا کے عالم کہلائے اَمَنَھُمْ بِالْاِسْلَامِ فَقَدْ کَانُوْا فِی الْکُفْرِ اَطْعَمُھُمْ مِنْ جُوْعِ الْجَھْلِ بِطَعَامِ الْوَحْیِ۔کافر تھے خدا نے ان کو مسلمان بنایا۔جہالت میں بھوکے تھے۔خدا نے طعامِ وحی سے مالا مال کر دیا۔حضرت رسولِ کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے بھی مکّہ پر چڑھائی کی تھی اور اس کو فتہ کیا تھا۔اور آپؐ کے بعد دیگر خلفاء کو بھی ایسا کرنا پڑا اور سب کو فتہ حاصل ہوئی اور اہلِ مکّہ نے شکست کھائی