حقائق الفرقان (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 459 of 653

حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 459

بھی حدیث شریف میں ایا ہے۔کہ جو حق بات جانتا ہے اور بیان نہیں کرتا وہ گونگا شیطان ہے۔دوسری حدیث میں ہے کہ لایسے کو بروزِ قیامت آگ کی لگام چڑھائی جائے گی۔ایمان۔اعمالِ صالحہ۔وصیت بالق اور وصیت بالصبر جو اسلام کا نجور ہے۔اس چھوٹی سی سورۃ میں بیان فرما دیا۔اسی لئے صحابہ رضی اﷲ عنہم بطور تذکیر ملاقاتوں کے وقت ایک دوسرے کو سنا دیا کرتے۔احباب بھی اس سنتِ صحابہ پر عمل کریں۔گوش زدہ اثر دارد۔وصیت بالحق میں اتنا غلُو نہ کرے کہ ھَمْز اور لَمْز تک نوبت پہنچ جاوے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۹؍ ستمبر ۱۹۱۲ء)