حقائق الفرقان (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 414 of 653

حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 414

۳۔پُرانے جغرافیوں اور قدیم کھنڈرات کی تحقیقات کرنی چاہیئے کہ اسمٰعیل ؑ کہاں آباد ہوئے جہاں وہ مقام مِلے۔وہی ان کی سکونت کا مقام ہو گا۔اور وہی مقام وادیٔ فاران ہے۔حضرت اسمٰعیلؑ کے بارہ بیٹے تھے۔پہلا بن یرث عرب کے شمال مغربی حصّے میں آباد ہوا۔ریورنڈ کا تری پی کاری ایم اے نے اپنے نّشے میں اس کا نشان ۳۸،۳۰ درجہ عرض شمالی اور ۳۶،۳۸ درجہ طول مشرقی کے درمیان لگایا ہے۔ریورند مسٹر فاسٹر کہتے ہیں۔کہ بن یرث کی اولاد عریبیا پیٹر اسے مسرق کی طرف عریبیا ڈیزرٹا تک اور جنوب کی طرف سے خلیج الامتک و حجاز تک پھیل گئی تھی۔اسٹریبر کے بیان سے پایا جاتا ہے۔کہ بنیرث کی اولاد نے اس سے بھی زیادہ ملک گھیر لیا تھا۔اور مدینے تک اور بندر حورا اور بندر نیبو تک جو بحرِقلزم کے کنارے پر ہے۔اور مدینے سے جنوب مغرب میں واقع ہے۔اُن کی عمل داری ہو گی۔ریورند مسٹر فاسٹر کہتے ہیں کہ اس مختصر بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ بن یرث کی اولاد صرف پتھریلے میدانوں میں نہیں پڑی رہی بلکہ حجاز اور نجد کے بڑے بڑے ضلعوں میں پھیل گئی۔ممکن ہے کہ رفتہ رفتہ بن یرث کی اولا د عرب کے بہت بڑے حصّے پر پھیل گئی ہو۔اِلَّا یہ بات کہ بن یرث کی سکونت اور اس کی اولاد کی سکونت عرب ہی میں تھی۔بخوبی ثابت ہے۔دوسرا بیٹا قیدار ( معنی لفظ قیدار صاحب الاِبلِ۔ابن خلدون جلد دوم صفحہ ۳۳۱) لفظ قیدار کے معنی ہیں اونٹوں والا۔معلوم ہوا کہ قیدار ہی حضرت اسماعیل ؑکے ولی عہد اور منتہی بہ شخص تھے۔آپ کا نام بھی عرب اور اس کی خصوصیات سے عجیب مناسبت رکھتا ہے) بن یرث کے پاس جنوب کی طرف حجاز میں آباد ہوا۔ریورنڈ مسٹر فاسٹر لکھتے ہیں کہ اشعیا نبی کی کتاب سے بھی صاف صاف قیدار کا مسکن حجاز ثابت ہوتا ہے۔جس میں مکّہ اور مدینہ شامل ہیں۔اور زیادہ ثبوت اس کا حال کے جغرافیے میں شہر الحذرؔ اور بنتؔ سے پایا جاتا ہے۔جو اصل میں القیدار اور بن یرث ہیں۔یورنیس اور بطلیموس اور پلینیٔ اعظم کے زمانوں میں یہ قومیں حجاز کی باشندہ تھیں۔کیڈری یعنی قیدری۔دری مخفف قیدری اور گڈرونا نائینی یعنی قیداری کدربتی یعنی قیدری۔دیکھو ہسٹری جغرافیہ جلد اوّل صفحہ ۲۴۸۔پس بخوبی ثابت ہے کہ قیدار حجاز میں آباد تھا۔کاتری پی کاری نے اپنے نّشے میں قیدار کی آبادی کا نشان ۲۶،۲۷ درجہ عرص شمالی اور ۳۷،۳۸ درجہ طول شرقی کے درمیان میں لگایا۔تیسرا لڑکا ادبئیل ہے۔بموجب سَندَ جو زیفس کے ادبئیل بھی اپنے ان دونوں بھائیوں