حقائق الفرقان (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 406 of 653

حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 406

۔یُعْطِیْکَ رَبُّکَ فَتَرْضٰی کے مقابلہ میں اَغْنٰی اور بِنِعْمَۃِ رَبِّکَ فَحَدِّثْ ہے۔یتیم کے ساتھ لَاتَقْھَرْ کی نہی اور سائل کے ساتھ لَاتَنْھَرْ کی نہی مناسبت رکھتی ہے۔کہ سائل کا تعلق صرف ایک وقتی تعلق رکھتا ہے۔تھوڑے ہی عرصہ کے لئے اور لَاتَقْھَرْ کے معنے یہ ہیں کہ اس پر ہمیشہ دباؤ نہ ڈالتے رہو۔اس کے مال میں اسے مقہور نہ کرو۔کَھَر۔قھر کے معنے میں یہی آیا۔کَھَر خفیف دباؤ۔قَھَرَ سخت دباؤ۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۵؍اگست ۱۹۱۲ء) میں ضلال کا اثبات نبی کریمؐ کے لئے ہے۔مگر مَاضَلَّ صَاحِبُکُمْ ( النجم:۳) میں ضلال کی نفی بھی آپ کے حق میں موجود ہے۔تو دونوں پر ایمان لا کر ایک جگہ ضلال کے معنے محب طالب سائل کے کرو۔جو اَمّٰ السَّآئِلَ فَلَا تَنْھَرْ کی ترتیب سے ظاہر ہوتے ہیں اور دوسری جگہ گمراہ کے معنے لو جو مَغَوٰی کی مناسبت سے درست ہیں۔(نورالدّین طبع ثالث صفحہ ۱۰)