حقائق الفرقان (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 404 of 653

حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 404

سُوْرَۃَ الضُّحٰی مَکِّیَّۃٌ ۲،۳۔۔۔ضُّحٰی کے معنے سخت روشنی کے ہیں اور لَیْل سَجٰی کے معنے سخت اندھیرے کے ہیں۔یہ دونوں کلمے ایک دوسرے کے متقابل بیان ہوئے ہیں۔اس لئے کہ آئندہ آنیوالی عبارت میں بھی یُتیم ایووا عیل غنٰی۔اس قسم کے الفاظ اور ان کے معانی و مطالب ایک دوسرے کے متضاد آ پڑے ہیں۔اس لئے تمہیدی طور پر ان دو کلموں کو قسمیہ شہادت کے طور پر ذکر فرمایا۔(اخبار بدر قادیان ۸؍اگست ۱۹۱۲ء) ۴۔۔وَدَّعَ کے معنے دوستی کو وداع کرنے اور قطع محبت کر دینے کے ہیں۔: بمعنی عداوت دشمنی۔بیزاری۔کَمَا قَالَ اﷲ تَعَالٰی۔اِنِّیْ لِعَمَلِکُمْ مِّنَ الْقَالِیْنَ ( الشعراء:۱۶۹) وجہ اس سورہ شریفہ کے نزول کی یہ بیان ہوئی ہے۔کہ چند روزہ فترتب وحی کی وجہ سے ابوسفیان کی بہن نے پیغمبر صلی اﷲ علیہ وسلم کی نسبت نعوذ باﷲ یوں کہا تھا۔کہ مَا اَرٰی شَیْطَنَکَ اِلاَّ قَدْ تَرَ کَکَ اس پر رسول اﷲ علیہ و آلہٖ وسلم کو رنج ہوا اور یہ آیتیں تسلی بخش نازل ہوئیں۔اس شانِ نزول کو پیشِ نظر رکھ کر آیہ کریمہ مَاوَدَّعَکَ الخ کے ساتھ ضُحٰی اور لَیْلِ سَجٰی سے مراد چہرۂ انور آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم اور آپؐ کے سیاہ گیسو مبارک عمدہ تو فیق اور توجیہ رکھتے ہے ع والضحٰی رمزے زِ روئے ہمچو ماہ مصطفٰے است معنی و الیل گیسوئے سیاہ مصطفٰے است مائیں اپنے بچوں کو پیارا اور محبت کے وقت دیکھا گیا ہے کہ اسی قسم کے الفاط سے خطاب کرتی ہیں۔( ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۸۔اگست ۱۹۱۲ء)