حقائق الفرقان (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 362 of 653

حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 362

: ترائب کے معنے پستان کے صحیح نہیں ہیں۔اگر پستان مراد ہوتے تو صیغہ تثنیہ کا ہوتا۔ترائب تریبہ کی جمع ہے۔ترائب سینہ کے دائیں بائیں دونوں طرف کی پسلیوں کی ہڈیوں کو کہتے ہیں۔دل چونکہ صلب اور ترائب کے درمیان واقع ہے۔اور دل سے شریانی عروق پیوستہ ہیں اور اِنہیں شریانی خون سے مَنی پیدا ہوتی ہے۔( گواوعیہ منی بَیْضَتَیْن ہوں۔جو فلٹر کا کام دیتے ہیں مگر یہاں تو ذکر مخرج کا ہے نہ کہ فلٹر کا) اس لئے انسان کی حقیر پیدائش کا ذکر نہایت تہذیب کے ساتھ کیا۔کَلَامُ المُلُوْکِ مُلُوْکُ الْکَلَامِ ( ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۷؍جون ۱۹۱۲ء) ۹۔۔ہر زمانہ میں کوئی نہ کوئی مسئلہ مہتم بالشان ہوتا ہے۔جیسے ہمارے اس زمانہ میں مسیح کی وفات کے مسئلہ پر زیادہ زور دیا گیا ہے۔اسی طرح سے شرک اور بُت پرستی کے علاوہ بعث بعد الموت کا سخت انکار کیا گیا تھا اس لئے قران شریف میں رجعت یعنی بعث بعد الموت کا ذکر بار بار کیا ہے۔اور شریروں کو عقوبتِ اُخروی سے ڈرایا ہے۔( ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۴؍جولائی ۱۹۱۲ء)۱۰۔۔تُبْلَی بمعنے تظھُر ہے۔سرَآئِر۔سرّ کی جمع ہے۔امتحان میں بھی مخفی استعداد ظاہر کی جاتی ہے اس لئے بلاء امتحان کے معنے دیتا ہے۔معنی آیت کے یہ ہیں کہ اس دن جو کچھ مخفی در مخفی طور پر عمل کئے تھے وہ بھی ظاہر ہو جائیں گے۔( ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۴؍جولائی ۱۹۱۲ء) ۱۲۔۔سَمَآئِ۔بادل۔رَجْعِ۔بارش چونکہ بخارات سمندروں سے اور زمین سے اوپر چڑھ کر بادلوں کی شکل میں مینہ بن کر واپس زمین ہی کی طرف لوٹتے ہیں۔اس لئے بادلوں کا نام سماء اور بارش کا نام رجع ہے۔( ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۴؍جولائی ۱۹۱۲ء) جس طرح زمین کا پانی آسمان کے پانی پر موقوف ہے اسی طرح عقلی چشمے الہامِ الہٰی کے محتاج ہیں۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ ۴۸۸۔۴۸۹)