حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 342
سُوْرَۃ الْمُطَفِّفِیْنَ مَکِّیَّۃٌ ۲۔۔مُطَفِّفِیْنَ: کم دینے والے۔تطنیف کے معنے وزن اور پیمانہ ہیں۔کچھ تھوڑی سی چیز خفیہ طور پر کم لینے کے ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۱۳؍ جون ۱۹۱۲ء) ۳۔۔: اِکْتَال کو مِنْ کے ساتھ متعدی نہیں کیا۔بلکہ عَلیٰ کے ساتھ متعدی کیا اور اس میں دقیق رعایت یہ رکھی کہ اکثر اوقات ماپ تول برضا و رغبت جُھکتی ڈنڈی سے لیا جاتا ہے اور دینے والا بھی جھکتی تول خوشی سے دیتا ہے۔ممنوع لینا جھکتی تول وہ ہے۔جو ضرر کے لئے ہو۔کہ بلا رضا مندی دینے والے کے جھکتی تول لی جاوے۔حدیث شریف میں ہے کہ جب لوگ ناپ تول میں خیانت کرتے ہیں تو خداوند کریم بارشوں کو روک لیتا ہے۔قحط شدید پڑتا ہے۔حضرت شعیب علیہ الصلوٰۃ والسلام کے وقت میں یہ مرض خصوصیت سے ہو گا۔مگر اس وقت تو بات حد سے بڑھ گئی ہے۔بلکہ مزید خُصوصیت ایک اور یہ ہو گئی۔کہ مباحثات میں وہ اعتراض کئے جاتے ہیں۔جو خود معترضین پر بھی وارد ہوتے ہیں۔جس پیمانہ سے خَصْم کو جواب دیتے ہیں۔اسی پیمانہ سے جواب لینا پسند نہیں کرتے۔حدیث شریف میں ہے: لَا یُؤْمِنُ اَحَدَکُمْ حَتّٰی یُحِبُّ لِاَخِیْہِ مَایُحِبُّ لِنَفْسِہٖ مباحثات کے وقت دیکھ لیا کریں کہ کیا یہی اعتراض پلٹ کر ہم پر تو نہیں پڑتا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۱۳؍ جون ۱۹۱۲ء) ۸۔۔