حقائق الفرقان (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 308 of 653

حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 308

کا سایہ ہو گا۔نہ بیٹے کا۔نہ رُوح القدس کا۔ہوں گے اس وقت سبھی موجود۔مگر جس سایہ کی طرف جاویں گے۔آرام یا نجات نہ ہو گی۔اَﷲُ انعْلَمُ وَ عِلْمُہٗ اَتَمٌّ۔جزا سزا اور اعمال میں مناسبت کا ہونا ضروری ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۱؍ اپریل ۱۹۱۲ء) ۴۰۔۔کتنا بڑا کید ہے۔کہ ایک دو تین کو جمع کرنے سے تین نہیں ہوتے بلکہ ایک ہی ہوتا ہے۔۱+۱+۱=۱ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۱؍ اپریل ۱۹۱۲ء) ۴۷۔۔سورۃ کا اکثر حصّہ مذہب عیسوی کے اوپر مشتمل ہے۔اس میں شک نہیں کہ گرجا کے خادموں کو کھانے پینے کے لئے بافراغت مل جاتا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۱؍ اپریل ۱۹۱۲ء) ۱؎ GRAVITATION POWER ۴۹۔۔نماز میں عیسائیوں کی رکوع نہیں صرف (نی داؤن ۱؎ ) گھٹنے ٹیکنا ہے و بس۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۱؍ اپریل ۱۹۱۲ء)