حقائق الفرقان (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 291 of 653

حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 291

سے بھی نجات دیدیتا ہے۔نتیجہ یہ ہوتا ہے  خدا تعالیٰ اس دن کے شر سے بچا لیتا ہے اور یہ بجانا بھی سرور اور تازگی سے ہوتا ہے۔میں پھر کہتا ہوں کہ یاد رکھو آج کل کے ایّام میں مسکینوں اور بھوکوں کی مدد کرنے سے قحط سالی کے ایام تنگیوں سے بج جاؤ گے۔خدا تعالیٰ مجھہ کو اور تم کو توفیق دے کہ جس طرح ظاہری عزّتوں کے لئے کوشش کرتے ہیں۔ابدالآباد کی عزّت اور راحت کی بھی کوشش کریں۔آمین ( الحکم جلد نمبر۳ ۲۴/اکتوبر و ۱۷/نومبر ۱۸۹۹ء) : پیغمبر صلی اﷲ علیہ وسلم جب کسی قیدی کو اصحاب میں سے کسی کے سپرد کرتے تو آقا کو حکماً فرماتے ’’اَحْسِنْ اِلَیْہِ‘‘اس کے ساتھ نیک سلوک کرو۔یہ بھی روایت میں آیا ہے کہ غَرِیْمُکَ اَسِیْرُک فَاَحْسِنْ اِلٰی اَسِیْرِکَ تیرامقروض تیرا قیدی ہے اس کے ساتھ نیک سلوک کر۔ایک اور روایت میں ہے پیغمبر صلی اﷲ علیہ و آلہٖ وسلم نے فرمایااِتَّقُوا اﷲَ جِی النِّسَآئِ فَاِنَّھُنَّ عِنْڈَکُمْ عَوَانٌ یعنی عورتوں کے حق میں خدا سے ڈرتے رہو کہ وہ تمہارے ہاتھوں میں قیدیوں کی طرح ہیں۔یتیم کے حق میںبھی پیغمبرِ خدا صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ سب گھروں میں بہتر گھر وہ ہے جس میں یتیم کے ساتھ نیک سلوک کیا جاتا ہے اور سب گھروں میں بدتر وہ گھر ہے جس میں یتیم کے ساتھ بدسلوکی کی جاتی ہے۔: عبوس الوجہ اس آدمی کو کہتے ہیں جس کی پیشانی پر ہمیشہ بل پڑے ہوئے ہوں۔قمطریر۔سخت سلوٹیں اور بل چہرے کے عذاب الہٰی کی شدّت کو دیکھ کر چہروں کی ایسی حالت ہو گی کہ جیسے سخت گریہ وزاری کے وقت رونے والے چہرے کی کیفیت عین حالتِ گریہ کے وقت ہوتی ہے۔۱۴۔ ۔: زمہر یر ایسی سخت سردی کو کہتے ہیں۔جس سے ہاتھ پَیر گلنے لگیں۔بخلاف