حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 251
ضرور خلیفہ کر دے گا ان کو اس خاص زمین میں ( جس کا وعدہ ابراہیم سے ہوا۔جیسے خلیفہ بنایا ان کو جو ان اسلامیوں سے پہلے تھے۔اور طاقت بخشے گا انہیں اس دین پھیلانے کے لئے جو اﷲ تعالیٰ نے ان کے لئے پسند فرمایا ضرور بدل دیگا انہیں خوف کے بعد امن سے۔آخر دیکھ لو۔اس فطرت کے قاعدہ نے۔اس الہٰی سنّت یا عادۃ اﷲ نے۔ناظرین کو وہی نتیجہ دکھایا جو ہمیشہ اہلِ ایمان کے ساتھ ان کے لئے ایمان مخالفوں کے بیجا حملوں کے وقت دکھاتی چلی آتی ہے۔ہمارے ہادی۔بلکہ ہادیٔ انام علیہ الصلوٰۃ و السلام کی قوم میں۔نہیں، نہیں۔آپؐ کے مَولَد۔مَسْکَنْ اور آپؐ کے ملک میں آپؐ کے ملک میں آپ کا کوئی دسمن نہ رہا۔دشمن کیسے؟ ان کے آثار بھی نہ رہے۔مکّہ معظمہ نہیں بلکہ جزیرہ نما عرب پر نگاہ کر لو۔تمام عرب آپ کے خدّام یا خدّام کے معاہدین کی جگہ ہو گیا۔اﷲ اﷲ!!! جیسے آپؐ بے نظیر ہیں۔ویسے ہی آپؐ کی کامیابی بھی بے نظیر واقع ہوئی۔ناظرین ایسی کامیابی کسی ملہم۔کسی مدعیٔ الہام۔کسی ریفارمر۔کسی مصلح۔کسی رسول یا کسی بادشاہ کو کبھی ہوئی ہے؟ ہرگز نہیں۔کس مقتدا نے۔کس بادشاہ نے۔نام تولو۔(تصدیق براہین احمدیہ صفحہ ۱۵۔۱۶) ۱۸۔۔شِیْبَ: اَشْیَبْ کی جمع ہے۔کثرتِ ہمّو غم بڑھاپے کا باعث ہو جاتا ہے۔سورۃ ھود میں جب قوموں کی ہلاکت کا بیان نازل ہوا۔اور ساتھ ہی آپ کو بھی حکم ہوا۔کہ۔(ہود:۱۱۳) تو آپؐ نے فرمایاشَیَّبَتْنِیْ(سورۃ ہود) متّبعین کی استقامت چونکہ اپنے اختیار کی نہیں ہوتی۔اس لئے یہ ارشاد آپ کو اﷲ تعالیٰ کے بہت ہی رنج و غم کا باعث ہوا۔( ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۸؍مارچ ۱۹۱۲ء) ۲۱۔۔