حقائق الفرقان (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 241 of 653

حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 241

۔(آل عمران:۶۵) تو کہہ اے کتاب والو! آؤ۔ایک سیدھی بات پر ہمارے تمہارے درمیان کی کہ بندگی نہ کریں ہم مگر اﷲ کو اور شریک نہ ٹھہراویں اس کا کسی چیز کو اور نہ پکڑیں آپس میں ایک ایک کو رب سوائے اﷲ کے۔۲۔۔(الانعام:۱۵۲) تو کہہ آؤ مَیں سُنادوں جو حرام کیا ہے تم پر تمہارے رب نے کہ نہ شریک کرو اُس کے ساتھ کسی چیز کو اور ماں باپ سے نیکی۔۳۔(الاعراف:۳۴) تو کہہ میرے رب نے منع کیا ہے حیائی کے کام کو جو کھلے ہیں اُن میں اور جو چُھپے ہیں اور گناہ اور زیادتی ناحق کی اور یہ کہ شریک کرو اﷲ کا جس کی اس نے سند نہیں اتاری اور یہ کہ جھوٹ بولو اﷲ پر جو تم کو معلوم نہیں۔۴۔(النساء:۳۷) اور بندگی کرو اﷲ کی اور ملاؤ مت اس کے ساتھ کسی کو۔۵۔۔(النساء:۴۹) تحقیق اﷲ نہیں بخشتا ہے یہ کہ اس کا شریک پکڑے اور بخشتا ہے اُس سے نیچے جس کو چاہے اور جس نے ٹھہرایا شریک اﷲ کا اُس نے بڑا طوفان باندھا۔۶۔(الفرقان:۴) اور لوگوں نے پکڑے ہیں اس سے وَرَے کتنے حاکم جو نہیں بناتے کچھ چیز اور آپ بنے ہیں۔اور نہیں مالک اپنے حق میں نہیں۔بُرے کے نہ بھلے کے اور نہیں مالک مرنے کے نہ جینے کے اور نہ جی اُٹھنے کے۔