حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 240
( المزمل:۱۶۔۱۷) ہم نے بھیجا تمہاری طرف رسول بتانے والا تمہار جیسے بھیجا فرعون کے پاس۔پھر کہا نہ مانا فرعون نے رسول کا۔پھر پکڑا ہم نے اس کو پکڑ وبال کی۔۲۔۔۔(الاحقاف:۳۲۔۳۳) اے قوم ہماری مانو اﷲ کے بلانے والے کو اور اس پر یقین لاؤ کہ بخشے تم کو تمہارے گناہ اور بچاوے تو کو ایک دُکھ کی مار سے اور جو کوئی نہ مانے گا اﷲ کے بلانے والے کو تو وہ نہ تھکا سکے گا بھاگ کر زمین میں اور کوئی نہیں اُس کو اُس کے سوا مددگار اور وہ لوگ بھٹکے ہیں صریح۔امرِ ششم: قرآن فرماتا ہے۔۔۔۔۔( الحاقۃ:۴۵ تا ۴۸) اور اگر یہ بنا لاتا ہم پر کوئی بات تو ہم پکڑتے اس کا داہنا ہاتھ۔پھر کاٹ دالتے اس کی ناڑ۔پھر تم میں سے کوئی نہیں اس سے روکنے والا۔۲۔۔(الاحقاف:۹) کیا کہتے ہیں۔بنا لایا تُو کہہ اگر مَیں بنا لایا ہوں تو تم میرا بھلا نہیں کر سکتے اﷲ کے سامنے کچھ۔(المائدۃ:۶۸) اے رسول پہنچا جو اترا تیرے رب کی طرف سے اور اگر یہ نہ کیا تو تُو نے کچھ نہ پہنچایا۔اُس کا پیغام اور اﷲ تم کو بچالے گا۔لوگوں سے۔امرِ ہفتم کی نسبت تمام قرآن مالا مال ہے۔فروگزاشت کے خوف سے چند آیات مرقوم ہیں۔آیات منعِ شرک