حقائق الفرقان (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 221 of 653

حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 221

 (الحجر: ۲۷۔۲۸) آدم سے پہلے جانّ اور اس کی ذریّت تھی۔اس سے کسی طرح انکار نہیں ہو سکتا۔اور اب بھی جنّات غیر مرائی طور پر موجود ہیں۔( کارخانۂ قدرت کا انتظام اور انحصار محسوسات اور مرئیات تک ہی محدود نہیں ہے۔اس لئے غیر محسوس اور غیر مشہود و غیر مرئی عالم کا انکار محض حماقت اور نادانی ہے۔اس لئے کہ جُوں جُوں سائند ترقی کرتی جاتی ہیے۔بہت سی باتیں ایسی معلوم ہوتی ہیں جو اس سے پہلے ماننی مشکل تھیں۔دُوربین اور خوردبین کی ایجاد نے بتا دیا ہے کہ اس کرّہ ہوا میں کسی قدر جانور پھر رہے ہیں۔ایسے ہی پانی کے ایک قطرے میں لا انتہاء جانور پائے جاتے ہیں۔حیواناتِ منوّیہ۔ایک قطرہ مَنی میں دیکھے جاتے ہیں۔اس سے صاف ثابت ہوتا ہے۔کہ خدا تعالیٰ کی مخلوق اور انواع ِمخلوق کی حدبندی محض ناممکن ہے۔اور صرف اپنے محدود علم کی بناء پر انکار محض نادانی ہے۔اس طئے اوّلاً جنّات کے متعلق یاد رکھنا چاہیئے کہ ہم کسی ایسی مخلوق کا جو انسانی نوع سے نرالی ہو۔انکار کرنے کا کوئی حق نہیں رکھتے۔اور ہم یہ کہنے کی وجوہات رکھتے ہیں۔کہ جنّ خدا تعالیٰ کی ایسی قسم کی مخلوق ہے جن کو انسان کی ظاہری آنکھیں نہیں دیکھ سکتیں۔اس لئے کہ ان کی مادی ترکیب نہایت ہی لطیف اور ان کی بناوٹ غایت درجہ کی شفاف ہوتی ہے۔جس کی وجہ سے انسان ان ظاہری آنکھوں سے انہیں نہیں دیکھ سکتے۔ان کے دیکھنے کے لئے ایک دوسری حِس یعنی روحانی آنکھ کی ضرورت ہے۔یہی وجہ ہے کہ انبیاء علہیم السلام اور اولیاء اﷲ اور مومنین صادقین ملائکہ وغیرہ غیر مرئی مخلوقکو بھی دیکھ لیتے ہیں۔نہ صرف دیکھ لیتے ہیں۔بلکہ ان سے باتیں بھی کر لیتے ہیں۔خلاصہ یہ کہ اﷲ تعالیٰ کی کسی ایسی مخلوق کو جس کو ہم دیکھ نہیں سکتے انکار کرنا دانشمندی نہیں۔ہم اس بات پر ایمان رکھتے ہیں کہ خدا کی ایسی مخلوق دنیا میں موجود ہے جو انسانی نظروں سے پوشیدہ ہے۔اور اسی وجہ سے اسے جنّ کہتے ہیں۔کیونکہ عربی میں جنّ اسے کہتے ہیں۔جس میں اخفاء اور نہاں ہونا پایا جاتا ہے۔جنّت۔انسانی نظر سے پوشیدہ ہے۔جُنَّۃٌ ( ڈھال) جو انسان کو چھپا کر تلوار کے حملہ سے محفوظ رکھتی ہے۔جنین۔وہ بچہ جو ماں کے پیٹ میں ہے۔پوشیدہ ہے جو عام انسانی نظر سے پوشیدہ ہو۔خواہ وہ کسی قسم کی مخٖوق ہو۔غرض جنّ ایک مخلوق ہے۔ایک اَور بات بھی یہاں بیان کر دینے کے قابل ہے۔کہ احادیث میں جنّ کا لفظ سانپ۔کالے کتّے۔مکھی۔بھوری چیونٹی۔وبائی جرمز۔بجلی۔کبوتر۔باز زقوم۔بائیں ہاتھ سے کھانیوالا۔گدھا۔بال پراگندہ رکھنے والا۔غراب۔ناک یا کان کٹا۔شریر۔سردار وغیرہ پر بھی بولا گیا ہے۔ان توجیہات پر