حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 216
۱۴،۱۵۔۔۔: تَخَافُوْن ع اذالسعۃ النحل لم یرج لسعھا (ھذلی) خدا تعالیٰ کی بڑائی سے کیوں نہیں ڈرتے۔: انسان کو پیدائش کے واقت مختلف صورتوں میں سے گزارا ہے۔نطفہ۔علقہ۔مضفہ وغیرہ۔کیا یہ تفرقہ اور امتیاز کسی علیم و قدیر ہستی کا کام نہیں۔یہی خدا تعالیٰ کی ہستی کی ایک دلیل ہے۔( ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۸؍ جنوری ۱۹۱۲ء) ۱۶۔۔اس آیت میں آسمان کے سات طبقوں کا ذکر کیا ہے۔جس طرح ایک گا,ں سے دوسرے گا,ں تک پہنچنے کے لئے رستے کی ضرورت ہے۔اسی طرح خدا تعالیٰ تک پہنچنے کے لئے ہی راستوں کی ضرورت ہے جو بنے ہوئے ہیں۔( ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۸؍ جنوری ۱۹۱۲ء) ۱۷۔۔جس طرح کہ انسان چراغ اور روشنی کا محتاج ہے۔اور چاند اور سورج کا محتاج ہے۔اسی طرح روحانی ہدایت کے واسطے وحی الہٰی۔انبیاء اور کتب الہٰیّہ کا محتاج ہے۔( ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۸؍ جنوری ۱۹۱۲ء) ۱۸۔۔