حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 207
: یہ کافرین کی تعریف ہے۔: جو بے حقیقت ہو۔یہ مرض آجکل بہت زور پر ہے۔لوگ دین کو بے حقیقت سمجھتے ہیں۔کسی حق کے لینے کیلئے وکیل سے مشورہ لیتے ہیں۔پہلے یہ دریافت نہیں کر لیتے کہ شریعت میں جائز ہے یا نہیں۔؟ : آج ہم ان کو ترک کرتے ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۳؍ستمبر ۱۹۰۹ء) ۵۴۔ : انتظار کرتے ہیں۔: بہت سے الفاظ کے قرآن کریم میں اور معنے ہیں۔مخلوق میں اور معنے۔مثلاً کلمہ کا لفظ ہے۔اس کے معنے کرتے ہیں لَفظٌ وُضِعن لِمَعْنٰی مُفْرَدٍ جو متہمّلِ صدق و کذب نہ ہو مگر خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔(انعام:۱۱۶) یہاں کلمہ کی صفت عدل فرمائی ہے۔’’اَلَا اَصْدَقُ کَلَمِۃٍ قَالَھَا لَبِیْدٌ ‘‘۔’’ اَ لَا کُلُّ شَیْئٍ مَا خَلَا اﷲَ بَاطِلٗ ‘