حقائق الفرقان (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 191 of 653

حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 191

عَصَوْا: انہوں نے رسول کی نافرمانی کی اور یہ تمام عذاب اسی سبب سے ان پر پڑا۔رَابِیَۃً: بڑھ چڑھ کر۔جَارِیَۃً: چلتی ہوئی کشتی۔: تمہیں اسی واسطے سناتے ہیں کہ تمہیں نصیحت حاصل ہو۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۷؍ دسمبر ۱۹۱۱ء) ۱۴ تا ۱۶۔۔ ۔۔اِذَانُفِخَ: ایک وقت آتا ہے جبکہ بگل بجایا جائے گا۔عذاب و ہلاکت کا وقت یا آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم کے مخالفین پر جو عذاب آنے والا ہے۔اُس کا وقت آ جائے گا۔جِبَلُ : ۱۔پہاڑ اڑ جائیں گے ۲۔مشرکین کے عمائد جو اپنے آپ کو پہاڑوں کی مانند مضبوط سمجھتے ہیں ہلاک ہو جائیں گے۔وَقَعَتْ : خطرناک عذاب آئے گا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۷؍ دسمبر ۱۹۱۱ء) ۱۷ ، ۱۸۔۔ ۔ : آسمان پھٹ پڑے گا۔سخت بارش ہو گی یا کوئی عذاب آئے گا۔مَلَکُ: فرشتے۔ملائکہ کا ایک خاص اژدہام اور ہجوم ہو گا آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم کی تائید اور نصرت میں ملائکہ کا نزول ہوتا تھا۔