حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 188
سُوْرَۃَ الْحَآقَّۃِ مَکِّیَّۃٌ ۲ تا ۱۰۔۔۔۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔۔: سچ مچ ہو جانے والی۔ایک عظیم الشان شُدنی امر۔جو اَٹَل ہے۔اور یقینا واقعہ ہونے والا ہے۔اس سے مراد آپؐ کے سخت اَعداء کی تباہی ہے۔جس کی خبر رسول کریم صلی اﷲ علیہ و آلہٖ وسلٰم نے دی اور وہ پیشگوئیاں ہیں جو آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم نے اپنی صداقت اور منکریں کی ہلاکت کے متعلق کیں۔کہ وہ ضرور پوری ہونے والی ہیں۔ان آیات میں پہلے انبیاء علیہم السلام اور ان کی اُمّتوں کی مثال دی ہے اور بطور عبرت کے ان کا واقعہ پیش کیا ہے کہ وہ بھی مجھے سے پہلے انبیاء و رُسُل۔نبی و رسول نبی تھے۔اگر ان کے نہ ماننے والوں نے سُکھ نہیں پایا تو تم کیوں سُکھ پاؤ گے۔عاد اور ثمود کی قوم کا حال دیکھو کہ کیا ہوا اور خداوند تعالیٰ