حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 180
: چغل خور۔سخن چینی کے واسطے لوگوں کے درمیان آمدورفت کرنے والا۔حدیث شریف میں آیا ہے۔سب سے بہتر وہ بندگانِ خدا ہیں جن کو دیکھ کر خدا یاد آتا ہے۔اور سب سے بدتر وہ ہیں جو لگائی بجھائی کر کے دوستوں میں جدائی ڈلواتے اور پاک لوگوں کے عیب تلاش کرتے پھرتے ہیں۔۱۳۔۔: نیکی سے منع کرنے والا۔خیر کے معنے مال کے بھی ہیں۔ولید بن مغیرہ انے بیٹوں اور اقارب کو کہا کرتا تھا کہ جو کوئی محمد ( صلی اﷲ علیہ و آلہٖ وسلم) کی متابعت کرے گا وہ میرے مال سے محروم رہے گا۔اس کی بہت سی مثالیں اس زمانہ میں بھی موجود ہیں۔بعض لوگوں نے اپنی اولاد کو مسلمان ہو جانے کے سبب محروم الارث کر دیا ہے۔اﷲ تعالیٰ انہیں اس سے بہتر مال عطا دکرے گا۔: بدکار ۱۴۔۔: جھگڑے میں سخت۔اُجڈ : ولد الزنا۔نطفۂ بے تحقیق جو کسی قوم کا نہ ہو اور اپنے آپ کو اس قوم کا بتلائے۔ٔ ۱۷۔۔جس امر میں وہ عزّت چاہتا ہے۔اسی پر اس کو بے عزّت کیا جاوے گا۔خرطوم سے مراد ناک ہے۔مطلب یہ کہ اس کی ناک کٹ جاوے گی۔بے عزّت ہو گا۔ذلیل ہو گا۔یہ ایک پیشگوئی تھی۔چنانچہ ایسا ہی واقعہ ہوا۔۱۸،۱۹۔۔۔: ہم نے ان کو امتحان میں ڈالا۔