حقائق الفرقان (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 174 of 653

حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 174

سُوْرَۃَ الْقَلَمِ مَدَنِیَّۃٌ  ۲ تا ۷۔۔۔۔۔ ۔۔دوات اور قلم اور وہ عظیم الشّان صداقتیں جن کو لوگ لکھتے ہیں اور لکھتے رہیں گے۔( ان کے مطالعہ کا نتیجہ تو یہی ہو گا) کہ تو اپنے رب کے فضل سے مجنون نہیں کیونکہ تہ تمام تحریریں تیری صداقت کی گواہ رہیں گی اور دوسری دلیل یہ کہ تیری محنت و کوشش کا بدلہ۔اجر اس کی مزدوری تیرے لئے غیر منقطع ابدی ہے اور ظاہر ہے کہ مجنون کی محنت و کوشس کا تو کوئی اجر ہی نہیں ہوا کرتا۔تیسری دلیل یہ ہے کہ مجنون تو خلیق نہیں ہوتے۔اور تُو خُلق پر کیا خُلقِ عظیم پر ہے۔آپؐ کی مقناطیسی جذب اور آپؐ کے اخلاق ہی تھے کہ اڑب عرب آپ کے حکم ر اپنے خون کو پانی کی طرح بہاتے تھے اور چوتھی دلیل یہ ہے کہ مجنون کے افعال و اقوال مثمر ثمراتِ خیر اور منتج کسی نیک نتیجہ کے نہیں ہوا کرتے اور تیرے اقوال اور تیرے افعال کا نتیجہ تُو بھی دیکھ لے گا۔اور دوسرے لوگ بھی دیکھ لیں گے۔اور یہ کیسی سچی پیشگوئی نکلی۔دنیا میں صرف آپ ہی اکیلے ایسے کامیاب ہوئے ہیں جنہوں نے ( المائدۃ:۴) کی آواز اپنی زندگی میں اپنے کانوں سے سُنی اور (نصر:۳) کا نظارہ اپنی آنکھ سے دیکھا۔صَلَّی اﷲُ عَلَیْہِ وَ سَلَّمَ وَ بَارَکَ فَاِنَّہٗ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ۔اس پر بھی نہ ماننے والوں نے نہ مانا۔پر نہ مانا۔(نور ا لدّین طبع سوم صفحہ ۴۹۔۵۰) دنیا میں انسان ایک معجون ہے۔اس نے زمین کو پھاڑا۔پہاڑوں کو چیرا۔سمندر کی تہہ سے موتی