حقائق الفرقان (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 173 of 653

حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 173

۲۴۔ ۔اﷲ تعالیٰ اپنے احسانات کا ذکر کرتا ہے۔اس نے تمہیں کان۔آنکھ اور دل دیا۔اگر آدمی کے ناک کی نوک ایک ماشہ بھرکٹ جائے تو وہ مجلس میں بیٹھنے کے قابل نہیں رہتا۔ہمارے سامنے اندھے موجود ہیں، لیکن ہم آنکھوں والے اپنی آنکھوں کی قدر نہیں کرتے۔انسان کو چاہیئے کہ اﷲ تعالیٰ کی نعمتوں کی ادر کرے کہ اس نے کس قدر احسان ہم پر کئے ہیں۔۲۶۔۔: کفار سوال کرتے ہیں، یہ وعدہ کب پورا ہو گا۔ہم پر کب عذاب آئے گا۔یہ تو اس دنیا کی بات ہے۔تم تاریخ مقرر کرو! ۲۸۔ ۔فرمایا۔عذاب آئے گا۔اور تم رُوسیاہ ہو جاؤ گے۔: وہ عذاب جس کو تم زور سے مانگتے تھے۔۲۹۔ ۔بہت لوگ کہا کرتے تھے کہ یہ الہام ہوا تھا۔کیوں پورا نہیں ہوا۔فرمایا۔تم پر عذاب ضرور آئے گا خواہ میرے سامنے آئے۔خواہ میرے بعد آئے۔تم نجات نہیں پا سکتے۔( ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۳؍ نومبر ۱۹۱۱ء) خ خ خ