حقائق الفرقان (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 172 of 653

حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 172

یہ گدھ جو آسمان میں پھرتے ہیں۔یہ اﷲ تعالیٰ کے حکم سے رُکے ہوئے ہیں ورنہ یہ تم کو نوچ نوچ کر کھا جاتے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۳؍ نومبر ۱۹۱۱ء) ۲۱۔ ۔: یہ تمہارے لشکر تمہارے کسی کام نہ آویں گے اور خدا کے عذاب کو ٹال نہ سکیں گے۔مِنْ: رحمان کے مقابلہ میں۔( ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۳؍ نومبر ۱۹۱۱ء) ۲۲۔ ۔: اس میں پیشگوئی ہے کہ جب قحط پڑے گا تو پھر کون تمہاری امداد کرے گا؟ مکّہ میںم ایک دفعہ شدید قحط پڑا تھا۔جس میں لوگوں نے ہڈیاں پیس پیس کر کھائی تھیں۔: اَڑ رہے ہیں۔( ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۳؍ نومبر ۱۹۱۱ء) ۲۳۔ ۔اس آیت میں آنحضرت صلی اﷲ علیہ و آلہٖ وسلم کا نمونہ ان کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔کہ دیکھو۔شخص تم میں ہے جو بڑی دوراندیشی سے سیدھا ہو کر چلتا ہے۔وہ صراطِ مستقیم پر ہے۔اس کی راہ کو تم بھی اخیتار کرو تاکہ تمہیں کامیابی حاصل ہو۔ورنہ وہ تم پر فتح یاب ہو گا۔کیونکہ اس کے مقابلہ میں تم تو منہ کے بل گرے ہوئے ہو۔تم کامیاب نہیں ہو سکتے۔