حقائق الفرقان (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 166 of 653

حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 166

کیا ملتا ہے۔تو ہنس کر کہتے ہیں۔کیا آپ ہمیں وحشی بنانا چاہتے ہیں۔مَیں نے بارہا ان مادیوں کو کہا ہے۔تندرست آنکھ بدوں اس خارجی روشنی کے اور تندرست کان بدوں اس روشنی ے اور تندرست کان بدوں خارجی ہوا کے اور ہمارا نطفہ بدوں ہم سے کارج رحم کے۔بہت دُور کی اشیاء بدوں ٹیلی سکوپ کے باریک درباریک اشیاء بدوں مائیکرو سکوپ کے۔دُور دراز ملکوں کے دوستوں کی اوازیں بدوں فونوگراف کے اور ان کے شکلیں بدوں فوٹوگرافی کے نہیں دکھائی دیتیں۔اب جب کہ تم ان وسائط کے قائل ہو اور اضطرارًا قائل ہونا پڑتا ہے تو روحانی امور میں کیوں وسائط کے منکر ہو۔خدا تعالیٰ کی ہستی کو مان کر بھی تم مَلَک اور شیاطین کے وجود پر کیوں ہنسی کرتے ہو۔افسوس اس کا معقول جو اب آج تک کسی نے نہیں دیا نظرین جس طرح سچے وسائط ہمارے مشاہدات میں ہیں۔اسی طرح سچّے وسائط مکشوفات میں بھی ہیں۔جس طرح مشاہدات میں الہٰی ذات وراء الورا ہے اور ضرور ہے۔اسی طرح الہٰی ذات روحانیات میں بھی وراء الورا ہے۔اگر روحانیات میں بھی بعض وسائط غلط اور وہم ہیں تو مشاہدات بھی اس غلطی اور وہم سے کب خالی ہیں۔فرشتے آسمان اور آسمانی اجرام اور ان کے ارواح کے لئے بطور جان کے ہیں۔شیاطین بھی ہلاکت ظلمت اور جنابِ الہٰی سے دُوری اور دُکھوں کے پیدا کرنے کے لئے بمنزلہ اسٹیم کے اسٹیم انجن کے لئے ہیں۔خلاصہ امور چہارگانہ مذکور ۱۔مظاہرِ قدرت کے دیکھنے والے اعلیٰ بھی ہوتے ہیں۔اور ادنیٰ بھی۔ادنیٰ کو اعلیٰ کی روئیت کا انکار مناسب نہیں۔۲۔الکایات۔مٹی ارز۔شعلے ایک عظیم الشّان کارخانہ ہے اور اس میں اس قدر مواد ہوتے ہیں۔کہ اسلحہ کے بنانے والوں نے اور ستیارتھ والے نے جو ہتھیار لکھے ہیں۔ان میں اتنے مواد مشتعل نہیں ہوتے۔پس کیا وہ صرف اس لئے گرتے ہیں کہ چند عجائب خانوں میں پڑے رہیں۔اور خدا کا یہ عظیم الشان فعل لغو ہے؟ نہیں ہرگز نہیں۔۳۔فرشتے۔ملک۔اسر۔شیاطین۔اہرمن اُسر ہیں اور ان کا باہم عداوت کا رشتہ ہے۔ان کی جنگ نور و ظلمت بلکہ عدم و وجود کی جنگ ہے۔۴۔اگر وسائط غلط اور بُرے ہیں تو وسائل صحیحہ اور عمدہ بھی ہیں۔اب ہم آیات کا ترجمہ لکھتے ہیں۔جن میں اس جنگ کا تذکرہ ہے۔اور پوچھتے ہیں۔انصاف سے