حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 146
دومؔ: وہ مقام جس کے اندر جانور اُڑتے ہیں۔جیسے فرمایا۔(الملک: ۲۰) کیا یہ لوگ پرندوں کی طرف نہیں دیکھتے کہ کیسی صفیں باندھے آسمانی فضا میں موجود ہیں۔سومؔ: وہ مقام جس میں اولے بنتے ہیں اور کھیتوں اور باغوں کو ویران کرتے ہیں۔جیسے فرمایا۔(البقرۃ:۶۰)پھر ہم نے اتارا بدکاروں پر ان کی بدکاری کے بدلہ آسمان سے عذاب چہارمؔ: وہ مقام جس میں سے مینہ آتا ہے جیسے فرمایا۔( البقرۃ:۲۳) اور اُس نے آسمانوں یعنی بادلوں سے پانی اتارا اور اس کے درمیانی ہونے سے پھل نکالے جو تمہارے لئے رزق یعنی کھاتے اور پینے کا سامان ہیں۔پنجم : وہ مقام جس میں ستارے اور نیازک گرتے ہیں۔جیسے فرمایا۔ (الملک:۶) ششم ؔ: وہ مقام جس میں ستارے ہیں۔جیسے فرمایا ( الحجر:۱۷) ہفتم ؔ: وہ حصّہ ان سب سے اوپر ہے اور جس میں اﷲ تعالیٰ نے بہشتوں کو رکھا ہے کہ ان مشہود ستاروں سے اوپر بھی کوئی مقام ہے جیسے فرمایا۔ (آل عمران: ۱۳۴) (تصدیق براہین احمدیہ صفحہ ۳۲۱ تا ۳۲۳)