حقائق الفرقان (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 141 of 653

حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 141

کو ہم تنگی سے بچائیں گے۔( بدر ۲۳؍ جنوری ۱۹۰۸ء صفحہ ۸) ہر شخص کو ضرورت ہے کہ اُسے رزق ملے۔اور وہ کھائے پیئے۔دَوا و علاج اور تیماردار۔غرض بہت سیے ضروریات کا محتاج ہے۔مگر اﷲ تعالیٰ متّقی کو بشارت دیتا ہے۔متّقی کو ایسے طریق پر رزق ملتا ہے جو اس کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوتا۔پھر انسان مشکلات میں پھنستا ہے اور ان سے نجات اور رہائی چاہتا ہے۔متّقی کو ایسی مشکلات سے وہ آپ نجات دیتا ہے۔۔ہر قسم کی تنگی سے وہ آپ نجات دیتا ہے۔یہ متّقی کی شان ہے۔(الحکم ۲۱، ۲۸ مئی ۱۹۱۱ء صفحہ ۲۶) ۵۔  ۔یُسر کو بھی انسان بہت پسند کرتا ہے۔اﷲ تعالیٰ فرماتا ہے۔ گویا سُکھ بھی متّقی ہی کا حصّہ ہے۔تاریخ کے صفحوں کو اُلٹ جاو اور دیکھو کہ متّقیوں کے مقابلہ میں بڑے بڑے بادشاہ۔باریک در باریک تدبیریں کرنے والے، مال خرچ کرنے والے، جتّھو والے آئے مگر وہ بھی ان متّقیوں کے سامنے ذلیل و خوار ہوئے۔(بدر ۲۳؍ جنوری ۱۹۰۸ء صفحہ ۸) ہر قسم کے دُکھوں کو سُکھوں سے تقوٰی ہی بدل دیتا ہے۔ پھر جب متّقی انسان ان ثمرات کو پاتا ہے تو میرے دوستو! سب کو تقوٰی اختیار کرنا جاہیئے۔رزق کے لئے تنگی سے نجات کے لئے تقوٰی کرو۔سُکھ کی ضرورت ہے۔تقوٰی کرو… ( وہ ) دُکھوں سے نکال کر سُکھوں کا وارث بنا دیتا ہے۔۷۔