حقائق الفرقان (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 139 of 653

حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 139

سُوْرَۃ الطَّلَاقِ مَدَنِیَّۃٌ  ۲۔ ۔اے نبی۔جب تم طلاق دو عورتوں کو تو ان کو طلاق دو اُن کی عدّت پر اور گنتے رہو عدّت اور ڈرو اﷲ سے۔(فصل الخطاب حصّہ اوّل صفحہ ۵۰) : ایک وقت میں ایک طلاق دے۔حیض میں نہ دے۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ ۴۸۴) :اور مت نکالو اُن کے گھروں سے اُن کو۔اور وہ بھی نہ نکلیں مگر جو کریں صریح بے حیائی۔( فصل الخطاب حصّہ اوّل صفحہ ۴۹) ۳،۴۔