حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 6
۱۶۔ : رومی قوم کی طرف اشارہ ہے جو بُت پرست تھی اور یہودی بھی غیر ممالک میں جا کر ان قوموں کی صحبت کے اثر سے کچھ غلطیوں میں مبتلا ہو چکے تھے۔یاد رکھو۔شرک کبھی فی الذّات ہوتا ہے جیسا کہ مجوس نے خالق الظلمت و خالق النور دو (خدا) بنائے ہیں۔اور جیسے آریہ لوگ پانچ چیزوں کو خدا کے ساتھ غیر مخلوق مانتے ہیں۔اور جیسے عیسائی تین خدا قرار دیتے ہیں۔یا صفات میں ہوتا ہے جیسا کہ بعض مسلمانوں میں اس کے آثار پائے جاتے ہیں۔یہ سب افتراء ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۰؍ مارچ ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۵۶) ۱۷۔ جب تم نے ان غیر معبودوں کی پرستش کرنے والوں کو چھوڑ دیا تو اب کہف کو چلے جاؤ۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۰؍ مارچ ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۵۶) ۱۸۔